یک بیان میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر نے کہا کہ سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور حکومتی آمرانہ اقدامات اس شدت میں مزید اضافہ کررہے ہیں، سیاسی عدم استحکام، معاشی بدحالی اور دہشتگردی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے بنوں بم دھماکہ کے مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے چند دن ہی بعد بنوں چھاونی میں یکے بعد دیگرے دھماکے حکومتی ناکامی ہے، سیکیورٹی اداروں کو چاہیئے کہ وہ سیاست میں مداخلت کی بجائے ملکی سالمیت اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ کے پی اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے اور عملی طور ان دونوں صوبہ جات میں حکومتی رٹ نہیں ہے۔

اسداللہ بھٹو نے کہا کہ سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور حکومتی آمرانہ اقدامات اس شدت میں مزید اضافہ کررہے ہیں، سیاسی عدم استحکام، معاشی بدحالی اور دہشتگردی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، ملکی استحکام کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو تسلیم کرنا ہوگا۔ اسداللہ بھٹو نے مزید کہا کہ سیاسی بحرانوں کا سیاسی حل تلاش کیا جائے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دل ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے محرومین کی مغفرت درجات بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسداللہ بھٹو کہا کہ

پڑھیں:

بنوں میں چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

ڈی پی او کے مطابق فتنۃ الخوارج کے حملہ آوروں  کی تعداد 18-19 تھی جو مسلح اور 8 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔  دہشت گردوں کا ایک گروپ رینگتے ہوئے پولیس پوسٹ کی طرف بڑھ  رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر  خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ ڈی پی او بنوں کے مطابق نصف شب  کو پولیس پوسٹ دھرئے پل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جسے بہادر پولیس اہل کاروں کی بروقت اور فوری جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔ فتنۃ الخوارج کے حملہ آوروں  کی تعداد 18-19 تھی جو مسلح اور 8 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔  دہشت گردوں کا ایک گروپ رینگتے ہوئے پولیس پوسٹ کی طرف بڑھ  رہا تھا۔ دہشت گرد آئی ٹی کیمرے کو نشانہ بنا کر ایک مربوط حملہ کرنا چاہ رہے تھے۔

حکام کے مطابق پولیس جوانوں نے مشکوک حرکات کے سدباب میں کارروائی شروع کی اور اسی دوران دہشت گردوں کے دیگر ساتھیوں نے مختلف اطراف سے چوکی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دہشت گردبھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ آئی جی پولیس نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر پولیس کے جوانوں کے حوصلے کی تعریف کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں میں چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا
  • بنوں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • بنوں پولیس چوکی پر 19 دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • امن خراب کر کے پہاڑوں پر قابض ہونے کا جواز ڈھونڈنے کی سازش ہو رہی ہے، کاظم میثم
  • ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں ناکامی پر ویسٹ انڈین کپتان مایوس
  • اسرائیلی فوج نے فلسطینی امدادی کارکنوں کی ہلاکت کو پیشہ ورانہ ناکامی قرار دیدیا، ڈپٹی کمانڈربرطرف
  • پاکستان میں سیاسی استحکام کو نقصان پہنچنے نہیں دیں گے، طلال چودھری
  • پاکستان میں سیاسی استحکام کو نقصان پہنچنے نہیں دیں گے، وزیر مملکت طلال چودھری
  • انتہا پسندی کے خلاف نوجوانوں کی مؤثر حکمت عملی، جامعہ کراچی میں ورکشاپ کا انعقاد
  • اہل فلسطین سے اظہارِ یکجہتی، اسلامی جمعیت طلبہ کا خیبر پختونخوا میں یوم سیاہ