پشاور: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر فیصل جاوید کو ائیرپورٹ پر عمرہ ادائیگی کیلیے سعودی عرب جانے سے روک کر انہیں فلائٹ سے آف لوڈ کر دیا گیا۔

فیصل جاوید نے  نجی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ پشاور ہائیکورٹ نے مجھے عمرہ ادائیگی کی اجازت دی. عدالت نے میرا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔انہوں نے بتایا کہ آج 3 بجے عمرہ کیلیے جا رہا تھا .

لیکن ایئرپورٹ پر روک لیا گیا. ہوائی اڈے پر ہائیکورٹ کا آرڈر دکھایا .لیکن اسے بھی نہیں تسلیم نہیں کیا گیا. عدالتی حکم پر حکومت نے میرا نام لسٹ سے ہی نہیں نکالا۔ان کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ پر میں نے پشاور ہائیکورٹ کے آرڈر دکھایا، ان کو بھی نہیں مانا،  ایف آئی اے ایمیگریشن والوں نے عدالتی احکامات کی توہین کی یے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ  عدالت نے میرا نام سٹ سے نکالنے کا حکم دیا، حکومت نے میرا نام لسٹ سے نہیں نکالا.  عدالتی احکامات کے باوجود حکومت نے عمرہ پر جانے کی اجازت نہیں دی.

گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ میں سینیٹر فیصل جاوید کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کیلیے درخواست پر سماعت ہوئی تھی، عدالت نے ان کو عمرہ پر جانے کی اجازت دی تھی جبکہ نام عارضی طور پر پی این آئی ایل سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ فیصل جاوید کا نام پی این آئی ایل میں شامل ہے. اس پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ کا کہنا تھا کہ آپ عمرہ کر کے واپس آ جائیں تو اس کیس کو پھر دیکھیں گے۔سماعت کے موقع پر نمائندہ ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ عدالت ہمیں آرڈر شیٹ مہیا کریں ایئرپورٹ پر دیں گے. اس پر فاضل جج کا کہنا تھا کہ آج ہی آرڈر کرتے ہیں کاپی آپ کو مل جائے گی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ پی این آئی ایل فیصل جاوید

پڑھیں:

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخاب؛ فیصلہ ہوچکا، فائنل آرڈر پاس نہیں کریں گے، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد:

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخاب کیس کی سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے ہیں کہ الیکشن کمیشن فیصلہ کر چکا ہے، فائنل آرڈر پاس نہیں کرے گا۔

الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخاب کیس کے معاملے کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن  نے کی، جس میں پی ٹی آئی کے وکیل عذیر بھنڈاری، درخواست گزار اکبر ایس بابر سمیت دیگر فریقین پیش  ہوئے۔

دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل عذیر بھنڈاری نے دلائل  دیے۔و اضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے انٹرا پارٹی انتخاب کیس میں الیکشن کمیشن کو فیصلے سے روک رکھا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن فیصلہ کر چکا ہے، فائنل آرڈر پاس نہیں کرے گا۔ پی ٹی آئی نے جو دستاویزات جمع کرائی ہیں اس پر دلائل دیں۔ یہ جو آپ بتا رہے ہیں پی ٹی آئی کا وکیل پہلے بتا چکا ہے۔ آپ کے تمام اعتراضات مسترد کیے جاتے ہیں۔ بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے چیئرمین کے طور پر نہیں بلکہ بطور وکیل پیش ہوئے۔

ڈی  جی لا الیکشن کمیشن نے کہا کہ کوئی بھی پارٹی انٹرا پارٹی انتخاب کرانے کی پابند ہوتی ہے۔ ڈی جی پولیٹیکل فنانس نے سماعت کے دوران بتایا کہ پی ٹی آئی 2021 میں انٹرا پارٹی انتخاب کرانے کی پابند تھی لیکن نہیں کروائے ۔

حکام کے مطابق تحریک انصاف اپنے آئین کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کی پابند ہے۔ پی ٹی آئی کا نیا آئین 2019 میں منظور کیا گیا تھا۔ پارٹی آئین میں لکھا ہے کہ چیئرمین کا الیکشن سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے ہو گا۔ پارٹی آئین کے مطابق پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اور دیگر باڈیز موجود نہیں۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ نومبر 2023 میں پارٹی الیکشن کمشنر نے ترمیم شدہ آئین اور انٹرا پارٹی انتخابات نتائج واپس لے لیے تھے۔ اس وقت پی ٹی آئی کا کوئی تنظیمی ڈھانچہ موجود نہیں۔ جنرل باڈی اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے پی ٹی آئی نے چیف آرگنائزر مقرر کیا۔ پی ٹی آئی آئین میں جنرل باڈی کا کوئی ذکر نہیں۔ قرارداد میں لکھا گیا کہ پارٹی کی نیشنل کونسل موجود نہیں۔

الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ کسی تنظیمی ڈھانچے کے بغیر صرف ایک قرارداد کے ذریعے انٹرا پارٹی انتخابات کروائے جا سکتے ہیں؟۔ ہمارے ریکارڈ کے مطابق پارٹی سیکرٹری جنرل اسد عمر ہیں لیکن اس عہدے پر اب کوئی اور ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ادائیگی کے باوجود 67 ہزار پاکستانیوں کے حج کی سعادت سے محروم رہ جانے کا خدشہ
  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخاب؛ فیصلہ ہوچکا، فائنل آرڈر پاس نہیں کریں گے، چیف الیکشن کمشنر
  • صنم جاوید کی بریت کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
  • ہائیکورٹ کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں،ناانصافی پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں،سپریم کورٹ کے صنم جاوید کی بریت فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پرریمارکس
  • مانتے ہیں ہمارا مڈل آرڈر زیادہ مضبوط نہیں: روی بوپارہ
  • سپریم کورٹ: 9 مئی مقدمات میں صنم جاوید اور شیخ رشید کی بریت پر حکومت کو عدالت کا دو ٹوک پیغام
  • لاہور: خودسوزی کرنے والے شہری کے لیے نجی کمپنی کی جانب سے رقم کی ادائیگی
  • لاہور ہائیکورٹ میں خود سوزی کرنے والے شہری کے خاندان کو نجی کمپنی نے 75 لاکھ روپے مالیت کے چیک دے دیے
  • کراچی میں نماز کیلیے جانے والے بزرگ کو واٹر ٹینکر نے کچل دیا
  • علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی