خضدار میں زور دار دھماکہ؛ 2 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
سٹی 42: خضدار کے نال شہر میں زور دار دھماکہ ،دھماکے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے
خضدار : دھماکے کی وجہ ست ایک گاڑی جل کر تباہ ہوگئی ، دھماکہ گاڑی میں ویلڈنگ کے دوران ہوا ، دھماکے کے باعث دو افراد جھلس کر جاں بحق ، تین زخمی ہوگئے ، خضدار : دھماکے کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں ،
دھماکہ سلنڈر کے پھٹنے کی وجہ سے ہوسکتا ہے تباہ ہونے والی گاڑی قبائلی رہنما میر عبدالصمد سمالانی کی تھی ،خضدار : قبائلی رہنما دھماکے کے وقت گاڑی میں موجود نہیں تھے
مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
جھل مگسی: جیپ ریلی کے دوران تیل پہنچانے والی گاڑی حادثے کا شکار، چار افراد زخمی
جھل مگسی میں نوشہرہ کے قریب ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی کے دوران ایک حادثہ پیش آیا، جہاں ریلی میں شریک ڈرائیور کو تیل پہنچانے والی گاڑی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت اشفاق احمد، وریل خان، عبدالغفار اور شیردل کے نام سے ہوئی ہے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گنداواہ منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد جیپ ریلی میں حصہ لینے والے ڈرائیور جہاں زیب عمرانی کو ایندھن پہنچانے جا رہے تھے کہ راستے میں گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعے کے باعث جیپ ریلی کے دوران عارضی طور پر بے چینی کی فضا پیدا ہو گئی۔