Daily Sub News:
2025-04-23@00:28:32 GMT

چین کی قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT

چین کی قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس کا آغاز

چین کی قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز

بیجنگ: چین کی قومی عوامی کانگریس کا سالانہ اجلاس بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں شروع ہوگیا۔بدھ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ اجلاس میں ملک بھر سے تمام اقلیتی قومیتوں اور تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے  این پی سی کے تقریباً 3000  نمائندے شریک ہیں۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران این پی سی کے نمائندے حکومت کی ورک  رپورٹ سنیں گے اور اس پر  نظرثانی  کریں گے، گزشتہ سال کی کامیابیوں کا جائزہ لیں گے  اور نئے سال میں قومی ترقی کا خاکہ تیار کریں گے۔

اجلاس میں قومی اقتصادی و سماجی ترقیاتی منصوبے کی رپورٹس، مرکزی اور مقامی حکومتوں کی بجٹ  رپورٹس اور سپریم  عوامی عدالت اور سپریم پیپلز پروکیوریٹر کے کام کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔قومی عوامی کانگریس  (این پی سی)  چین میں ریاستی اختیارات کا اعلی ترین ادارہ ہے، اور ہر  پانچ سال  میں اس کے نمائندوں کا انتخاب کیا جاتا ہے جبکہ سال میں ایک دفعہ اس کا اجلاس منعقد ہوتا ہے۔ رواں سال 14 ویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا  سیشن ہے۔ چین

میں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی  کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے سالانہ اجلاس، جو ہر سال مارچ کے اوائل میں منعقد ہوتے ہیں، کو “دو سیشنز” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ “دو سیشنز” نہ صرف چین کی پالیسی کا “رخ” بتاتے ہیں، بلکہ بیرونی دنیا کے لئے یہ چین کا مشاہدہ کرنے کا اہم موقع بھی ہوتا ہے .

سال 2025 چین کی قومی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لئے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کا آخری سال ہے، اور یہ 15 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کا سال بھی ہے.اطلاع کے مطابق  اقتصادی ترقی کے اہداف، میکرو پالیسی کے رجحانات، اندورنی طلب اور کھپت کو فروغ دینے کے اقدامات، نجی معیشت اور  اصلاحات کو مزید بہتر کرنے کے اقدامات، “مصنوعی ذہانت +” اور حقیقی معیشت کا گہرا انضمام وغیرہ ،اس سال کے دونوں اجلاسوں کے اہم موضوعات بن سکتے ہیں۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قومی عوامی کانگریس سالانہ اجلاس چین کی قومی

پڑھیں:

لاہور، تاریخی مقامات پر تھوکنے، کوڑا پھینکنے اور توڑ پھوڑ پر جرمانہ ہوگا

غیر قانونی تعمیرات یا تجاوزات پر اب پانچ سال تک قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔ بل میں عوامی نظم و ضبط اور صفائی کے حوالے سے بھی سخت اقدامات تجویز کیے گئے ہیں، عوامی مقامات پر تھوکنے یا کوڑا کرکٹ پھینکنے،تاریخی مقامات پر توڑ پھوڑ پر 10 ہزار روپے تک جرمانہ عائد ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کیلئے نیا قانون متعارف کرا دیا۔ اس قانون کے تحت ”پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی“ کا دائرہ کار لاہور سے بڑھا کر پورے پنجاب تک وسیع کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ بل پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔ بل کے متن کے مطابق اتھارٹی کو اختیار حاصل ہو گا کہ وہ کسی بھی عمارت کو نوٹیفکیشن کے ذریعے خطرناک قرار دے سکے گی۔

غیر قانونی تعمیرات یا تجاوزات پر اب پانچ سال تک قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔ بل میں عوامی نظم و ضبط اور صفائی کے حوالے سے بھی سخت اقدامات تجویز کیے گئے ہیں، عوامی مقامات پر تھوکنے یا کوڑا کرکٹ پھینکنے،تاریخی مقامات پر توڑ پھوڑ پر 10 ہزار روپے تک جرمانہ عائد ہوگا۔ نئی اتھارٹی کی چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب خود ہوں گی، جبکہ چیف سیکرٹری وائس چئیرپرسن ہوں گے۔ بل کو مزید غور و خوض کیلئے پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے جو دو ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔ بل کی حتمی منظوری رائے شماری کے ذریعے دی جائے گی۔
 

متعلقہ مضامین

  • امریکی رکن کانگریس جیک برگمین کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ
  • عوامی مقامات پرتھوکنے والے کو 10 ہزار جرمانہ ہوگا
  • لاہور، تاریخی مقامات پر تھوکنے، کوڑا پھینکنے اور توڑ پھوڑ پر جرمانہ ہوگا
  • چوہدری شفقت محمود کی تعیناتی نے فتح جنگ کو بدل کر رکھ دیا، عوامی اعتماد میں نمایاں اضافہ
  • ٹرمپ کی ناکام پالیسیاں اور عوامی ردعمل
  • کینال کا معاملہ سندھ میں عوامی نوعیت کا بن چکا ہے: سعید غنی
  • بی جے پی عدلیہ کی توہین کرنے والے اپنے اراکین پارلیمنٹ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی، جے رام رمیش
  • سپریم کورٹ پر حملے بی جے پی کی سوچی سمجھی سازش ہے، کانگریس
  • وقف قانون کے خلاف لڑائی میں جیت ہماری ہوگی، ملکارجن کھرگے
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان