وفاق، صوبوں کے تعاون سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہوسکے گا، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے مکمل تعاون سے ہی پولیو کا مکمل خاتمہ ہو سکے گا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے پولیو کیسز کی بروقت شناخت اور ان میں منفی رجحان پرتمام صوبوں کی انتظامیہ کو سراہا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فروری 2025 میں پولیو کیسز میں منفی رجحان انسداد پولیو مہم کے مؤثر ہونے کی سند ہے۔ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔ پولیو کیسز میں بتدریج کمی تمام صوبوں کی انتظامیہ کی انتھک محنت کی بدولت ممکن ہوئی۔ وفاق اور صوبوں کے تعاون سے ہی ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔
وزیراعظم نے پولیو سے متعلق ڈیٹا کو ڈیجیٹلائز کرنے اور سخت مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی اور پولیو مہم کےدوران سیکورٹی فورسز کے تعاون کو سراہا۔
اجلاس میں وزیراعظم کو انسدادِ پولیو مہم کی اب تک کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ کے مطابق تمام صوبوں میں انسداد پولیو مہم مکمل تحریک کے ساتھ جاری ہے۔ فروری 2025 کی مہم میں 42.
بریفنگ کے مطابق 2025 کے آغاز سے اب تک 6 پولیو کیسز سامنے آئے ہیں۔ فروری 2025 کی انسددا پولیو مہم کے آغاز سے اب تک پولیو سے متاثرہ اضلاع خصوصاََ بلوچستان، سندھ اور جنوبی خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس سال کے پہلے 6 ماہ میں 3 پولیو مہم پلان کا حصہ تھیں جس میں سے پہلی مہم فروری میں ہوچکی ہے جبکہ دیگر 2 اپریل اور مئی کے مہینوں میں ہوں گی۔
آئی ٹی ڈیش بورڈ کے ذریعے پولیو مہم کے تمام پہلوؤں کی مستقل نگرانی کی جا رہی ہے۔ اجلاس میں وزیر مملکت ڈاکٹر مختار بھرت، سینیٹر عائشہ رضا فاروق اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیو مہم کے پولیو کیسز
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ ترکیہ
وزیراعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ ترکیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز
وزیراعظم محمد شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر انقرہ روانہ ہو گئے۔
دورے کے دوران وزیراعظم صدر اردوان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔
پاکستان اور ترکیہ دیرینہ اتحادی اور تزویراتی شراکت دار ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی عکاسی اعلیٰ سطحی تبادلوں کی روایت سے ہوتی ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان اور ترکیہ نے اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کے قیام کے ذریعے قیادت کی سطح پر باقاعدہ تعاون کا نظام وضع کیا ہے۔
HLSCC کا ساتواں اجلاس 12-13 فروری 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی مشترکہ صدارت صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کی تھی۔
وزیراعظم کا موجودہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط روابط کے تسلسل اور کثیر جہتی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے عزم کا مظہر ہے۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام غزہ میں جنگ بندی کیلئے قطر اور مصر نے نئی تجویز پیش کردی جامشورو: مسافر وین پہاڑی سے گر گئی، خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق سپریم کورٹ: 9 مئی مقدمات میں صنم جاوید اور شیخ رشید کی بریت پر حکومت کو عدالت کا دو ٹوک پیغام اسلام آباد میں تاریخ رقم: 35 روز میں انڈر پاس کی تعمیر کا آغاز وزیراعظم کا ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان پیپلز پارٹی کو منانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تمام کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیں، شازیہ مریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم