اقتصادی جائزے کے حوالے سے وزارت توانائی اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مذاکرات جاری ہیں جس میں عالمی مالیاتی فنڈ کے حکومت کی سولر پالیسی پر تحفظات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ  پاور ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن کے حکام الگ الگ بریفنگ دیں گے،  سیکریٹری پاور ڈویژن،  سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن اور سیکریٹری خزانہ بریفنگ میں موجود  ہیں، پاور ڈویژن ڈسکوز کی کارکردگی، گردشی قرض اور نجکاری کے بارے میں بریفنگ دے گا۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو لائن لاسز کم کرنے،  بجلی بل وصولی بڑھانے اور چوری روکنے بارے بتایا جائے گا، ڈسکوز میں بورڈز کی کارکردگی اور نئی انتظامیہ بارے بریفنگ دی جائے گی، تین ڈسکوز کی نجکاری بارے پیش رفت اور اثاثوں کے تعین بارے بتایا جائے گا آئی ایم ایف کے حکومت کی سولر پالیسی پر تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ بجلی ٹیرف میں 8 سے 10 روپے فی یونٹ کمی کرنے کے منصوبے پر وفڈ حکام کو اعتماد میں لیا جائے گا، پیٹرولیم ڈویژن سے ملاقات میں پیٹرولیم اور گیس سیکٹر کی ڈی ریگولیشن پر غور کیا جائے گا، گیس سیکٹر کے 3 ہزار ارب روپے کے گردشی قرض کو ختم کرنے کے پلان پر غور کیا جائے گا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت گردشی قرض کو ختم کرنے کیلئے مقامی اور درآمدی گیس کیلیے اوسط ٹیرف پر بریفنگ دے گی، حکومتی گیس کمپنیوں کو مزید تقسیم کرنے کے پلان پر غور کیا جائے گا،نجی شعبے کو گیس خرید و فروخت میں شریک کرنے بارے بریفنگ دی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آئی ایم ایف جائے گی کرنے کے جائے گا

پڑھیں:

کاروبار پر حملہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا،طلال چوہدری

کاروبار پر حملہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا،طلال چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز

فیصل آباد (سب نیوز)وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے، انٹرنیشنل فوڈ چین میں 99 فیصد مسلمان کام کرتے ہیں، فوڈ چین کا بیشتر منافع پاکستان میں ہی رہ جاتا ہے، حج اور عمرہ کرنے والے حجاج بھی انہی فوڈ چینز سے کھانا خریدتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ فلسطین کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کا موقف واضع ہے، سب سے زیادہ فلسطینی پاکستان میں آکر پڑھ رہے ہیں، پاکستان ذمہ دار ملک ہے، فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل فوڈ چین میں 99 فیصد مسلمان کام کرتے ہیں، فوڈ چین کا بیشتر منافع پاکستان میں ہی رہ جاتا ہے، عمرہ کرنے والے اور حجاج بھی انہی فوڈ چینز سے کھانا خریدتے ہیں۔وزیرمملکت داخلہ نے کہا تجاویز آچکی ہیں، وفاق نے جب مناسب سمجھا تب صوبائی حکومت کوآن بورڈ لیگی، خارجہ پالیسی وفاق کا کام ہے جو وفاقی حکومت کو ہی کرنا ہے،پی ٹی آئی دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملکی سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس میں شریک نہیں تھی، دہشتگردی کے سب سے زیادہ واقعات خیبرپختونخوا میں ہوئے، کے پی حکومت دہشتگردی پرقابو پانے کی بجائے جرگہ سے متعلق واویلا کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے صوبائی حکومت کو افغانستان سے تعلقات بہتربنانے کی ہدایت کی تھی، وزیراعلی خیبرپختونخوا نے قبائلی عمائدین،علما اور تاجروں کا جرگہ افغانستان بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • یوتھ پالیسی کے تحت نوجوانوں کواقتدار کے عمل میں  شریک کیا جائے گا،امیرمقام
  • علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر سوشل میڈیا بیانیہ اڑا دیا
  • خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کیلیے بجٹ کی تیاری شروع کر دی
  •   کینالز منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
  • پرائیویٹ سکیم کے 67 ہزار عازمین کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکومت کوشاں ہے، جب دیگر ممالک کا فیصلہ ہوگا تو پاکستان کا یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا ، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا حج 2025 کانفرنس سے خطاب
  • نہروں کا معاملہ پی پی کے لیے نعمت، وارننگ پرحکومت کی مذاکرات کی پیشکش
  • سولر پینلز کو ژالہ باری میں کیسے محفوظ رکھا جائے؟ طریقے جانیں
  • وفاق اور سندھ کا نہروں کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق
  • حکومت اور پیپلزپارٹی کا کینالز مسئلے کو بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق
  • کاروبار پر حملہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا،طلال چوہدری