’اب عمران خان کی رہائی کا کیا ہوگا؟‘، ڈونلڈ ٹرمپ کے اظہار تشکر کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے انخلا کے دوران امریکی فوجیوں کو ایک دھماکے میں قتل کرنے والے ملزم کو پاکستان کی مدد سے گرفتار کیے جانے پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کا شکریہ ادا کیے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔
حیدر نقوی لکھتے ہیں کہ اسے کہتے ہیں جسے اللہ عزت دینا چاہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ملک دشمن مہم چلارہے تھے کہ جنرل عاصم منیر پر پابندیاں لگائی جائیں مگر اُسی کانگریس میں جہاں پابندیوں کی قرارداد لانے کی سازش کی جارہی تھی پاکستانی حکومت اور فوج کا تالیاں بجاکر شکریہ ادا کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی کانگریس سے خطاب، پاکستان کا خاص شکریہ کیوں ادا کیا؟
انہوں نے پی ٹی آئی کے لوگوں کو مخاطب کر کے کہا کہ اب تو نوشتۂ دیوار پڑھ لو اور پاکستان کے خلاف سازشوں سے باز آجاؤ تم لوگ مسلسل گڑھے میں گرتے جارہے ہو مگر ہوش نہیں کررہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی حکومت کا شکریہ کیوں اداکیا ????????
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی کانگریس کا کھڑے ہوکر تالیاں بجاکر پاکستان کی موجودہ حکومت کا شکریہ اور تعریفیں کہ داعش کے انتہائ مطلوب دہشت گرد جو کہ تیرہ امریکی قتل کرنے میں ملوث تھا کو پاکستانی فوج نے گرفتار کرکے امریکہ کے… pic.
— Haider Naqvi (@IamHaiderSN) March 5, 2025
اشفاق حسن لکھتے ہیں کہ ٹرمپ سے کیا چاہتے تھے اور ٹرمپ نے کیا کر دیا۔
بریکنگ
ٹرمپ سے کیا چاھتے تھے، ٹرمپ نے کیا کر دیا۔
کابل ایئرپورٹ پر حملے میں ملوث دہشت گرد کی گرفتاری پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان سے اظہار تشکر
پاکستان نے امریکی انٹیلیجینس لیڈ کے بعد افغانستان کے شہری اور سینیئر داعش کمانڈر محمد شریف اللہ کو پاک افغان بارڈر ایریا سےگرفتار کیا…
— Ashfaq Hassan (@BrigAshfaqHasan) March 5, 2025
ارمان کھوکھر نےلکھا کہ کہاں گئے وہ لوگ جو کہتے تھے کہ ڈونلڈ ٹرمپ آئے گا جیل کا تالا ٹوٹے گا اور سلیکٹیڈ حکومت کا خاتمہ ہو گا، عمران خان وزیر اعظم بنے گا وغیرہ وغیرہ۔ ان کا مزید کہنا تھا یوتھیو سنو ذرا کان کھول کے یہ وہی ڈونلڈ ٹرمپ ہے جو پاکستانی حکومت مطلب شہباز شریف حکومت کی تعریف کر رہا ہے۔
کہاں گئے وہ جو کہتے تھے ڈونلڈ ٹرمپ آئے گا جیل کا تالا ٹوٹے گا اور سلیکٹیڈ حکومت کا خاتمہ ہو گا عمران خان وزیر اعظم بنے گا وغیرہ وغیرہ
او یوتھیو سنو ذرا کن کھول کے یہ وہی ڈونلڈ ٹرمپ ہے جو پاکستانی حکومت مطلب شہباز شریف حکومت کی تعریف کر رہا ہے pic.twitter.com/PWYms0y305
— Arman khokhar PMLN ???????? (@arman_khokher) March 5, 2025
فواد رحمان نامی لکھتے ہیں کہ صدر ٹرمپ نے اپنے پہلے مشترکہ خطاب میں پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے جو پی ٹی آئی امریکہ اور عمران خان کے لیے تباہ کن خبر ہے ان کے عمران خان کی رہائی کے لیے جمع کیے گئے لاکھوں ڈالر ضائع ہو گئے۔
President Trump thanks Pakistan ???????? in his first Joint Address to Congress. Devastating news for PTI USA and Imran Khan—millions raised to secure his release now wasted. A major setback for their cause as Trump's words signal a shift in U.S. ???????? stance toward Pakistan's govt. pic.twitter.com/1lzNeJdjZS
— Fawad Rehman (@fawadrehman) March 5, 2025
عنبر دانش نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ملکوں کے مابین تعلقات صرف ریاستی سطح پر ہی بنتے ہیں۔ آپ ملین ڈالرز خرچ کرکے 3,3 لابنگ کمپنیوں سےدو چار ٹوئٹ کےعلاوہ کچھ نہیں کروا سکےکیونکہ ریاستیں باہمی مفادات کےکے لیے کام کرتی ہیں۔ جیل میں بیٹھ کر آپ کےپاس وعدوں کےسوا دینےکواورکچھ نہیں جو ناکافی ہے۔
ملکوں کے مابین تعلقات صرف ریاستی سطح پر ہی بنتے ہیں۔آپ ملین ڈالرز خرچ کرکے تین تین لابنگ کمپنیوں سےدو چار ٹوئیٹ کےعلاؤہ کچھ نہیں کروا سکے۔کیونکہ ریاستیں باہمی مفادات کےکیلئے کام کرتی ہیں۔جیل میں بیٹھ کر آپکےپاس وعدوں کےسوا دینےکواورکچھ نہیں جو ناکافی ہے pic.twitter.com/oYP2XdRhS1
— Amber Danish (@amberdanishh) March 5, 2025
سعدیہ خالد نامی ایکس صارف نے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے اور یہ عمران خان کے لیے بڑا پیغام ہے۔
#BreakingNews
ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کر دیا! #ImranKhan کیلئے بڑا پیغام!
امریکی صدر #DonaldTrump اور امریکی کانگریس کا کھڑے ہوکر تالیاں بجاکر #Pakistan کی موجودہ @CMShehbaz حکومت کا شکریہ ادا کیا اور تعریفیں کیں کہ داعش کے انتہائی مطلوب دہشت گرد جو کہ تیرہ… pic.twitter.com/2dlBppGnxp
— Sadia Khalid (@SadiasOfficial) March 5, 2025
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان کے خواب چکنا چور کردیے، پی ٹی آئی کی امریکن سینیٹرز پر لاکھوں ڈالرز اور بھاری انوسٹمنٹ ضائع ہو گئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان کے خواب چکنا چور کردیے
امریکن سینیٹرز پر لاکھوں ڈالرز بھاری انوسٹمنٹ ضائع۔ امریکن میڈیا و سوشل میڈیا پر لاکھوں ڈالرز دریا برد
پی ٹی آئی کا بیانیہ ٹرمپ نے وڑ کررکھ دیا۔۔ پاکستان کی اچھے الفاظ میں تعریف
یوتھیوں نے زخموں پر نمک پاشی ہورہی ہے۔ @MoeedNj ✋ pic.twitter.com/3bPeKar8zO
— Adv Madiha Shah (@MadihaShah_adv) March 5, 2025
واضح رہے کہ اگست 2021 میں امریکی انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ کے ایک مصروف گیٹ پر دھماکے میں 150 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں سے 13 امریکی فوجی بھی تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغانستان پاکستانی حکومت دہشتگردی ڈونلڈ ٹرمپ شہباز شریفذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان پاکستانی حکومت دہشتگردی ڈونلڈ ٹرمپ شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا پاکستانی حکومت حکومت کا شکریہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان کے پاکستان کا کے لیے
پڑھیں:
فلسطین سے اظہارِ یکجہتی، 24 اپریل کو مینارِ پاکستان پر جلسہ ہوگا، مولانا فضل الرحمان
لاہور: جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے ہمراہ فلسطین سے اظہارِ یکجہتی پر 24 اپریل کو مینارِ پاکستان پرجلسے کا اعلان کردیا۔ انھوں نے کہا کہ اتحاد کے نام پر ایک نیا پلیٹ فارم تشکیل دیا جا رہا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی صورتحال پوری امت کیلئے باعث کرب ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مذہبی جماعتیں مینار پاکستان جلسے میں شریک ہوں گی، فلسطین کی صورتحال پوری امت کیلئے باعث تشویش ہے، فلسطین کیلئے ملک بھر میں بیداری مہم چلائیں گے، حافظ نعیم نے انتہائی محبت اور احترام کا مظاہرہ کیا، مجلس اتحادامت کے نام سے ایک پلیٹ فارم تشکیل دیا جا رہا ہے۔
سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ لاہور کا جلسہ بھی مجلس اتحاد امت کے پلیٹ فارم سے ہو رہا ہے، اسرائیل کی حامی لابی ہر جگہ موجود، لیکن ان کی کوئی حیثیت نہیں، فلسطین کے معاملے پر اسلامی دنیا کا واضح مؤقف ہونا چاہیے، امت مسلمہ کو حکمرانوں کے رویہ اورغفلت سے شکایت ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امت مسلمہ کے حکمران اپنا حقیقی فرض نہیں ادا کر رہے، جہاد مقدس لفظ ، اس کی اپنی حرمت ہے، مسلم دنیا جغرافیائی طور پر منقسم ہے، مالی یاسیاسی طورپرشرکت کرنےوالا بھی ایک ہی جہاد کا حصہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ صوبائی خود مختاری سے متعلق جے یو آئی کا منشور واضح ہے، ہر صوبے کے وسائل اس صوبے کے عوام کی ملکیت ہیں، سندھ کے لوگ حق کی بات کرتے ہیں تو روکا نہیں جا سکتا، مرکز میں تمام صوبوں کےاتفاق رائے سےفیصلے کیے جاتے، اس روش کے تحت کالا باغ ڈیم کو بھی متنازع بنا دیا گیا، جے یو آئی نے مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترکر دیا۔
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئینی ترمیم پر جماعت اسلامی کا اپنا مؤقف تھا، جماعت اسلامی نے 26 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کیا، اپنے اپنے پلیٹ فورم سے مختلف چیزوں پرجدوجہد کریں گے۔
ادھر ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے منصورہ میں ملاقات کی اور انہیں 27 اپریل کو مینار پاکستان میں منعقد ہونے والے اسرائیل مخالف مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق حافظ نعیم الرحمٰن سے ملاقات کے لیے مولانا فضل الرحمٰن منصورہ پہنچے۔ حافظ نعیم الرحمٰن اور لیاقت بلوچ سمیت جماعت کے دیگر قائدین نے استقبال کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں متحد ہوکر آواز اٹھانے کا عزم کیا۔
جے یو آئی ف کے راشد سومرو اور مولانا امجد خان جبکہ جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ، مولانا جاوید قصوری وار امیر العظیم بھی ملاقات میں موجود تھے۔