کراچی؛ سحری میں دودھ لینے آئے شہریوں سے لوٹ مار کی فوٹیج سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
کراچی:
کراچی میں سحری کے لیے دودھ لینے کے لیے آئے شہریوں سے ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔
لانڈھی کے علاقے میں دودھ کی دکان پرمسلح ڈکیت شہریوں سے موبائل فون ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کرفرارہوگئے۔ منگل اوربدھ کی درمیانی شب لانڈھی تھانے کےعلاقے لانڈھی نمبر 2 ماڈل پارک کے قریب دودھ کی دکان پر ڈاکوؤں نے دھاوا بولا۔
3 مسلح ڈکیت دودھ کی دکان پرموجود شہریوں سے موبائل فونز، نقدی اوردیگر قیمتی سامان لوٹ کربا آسانی فرار ہوگئے۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سانے آگئی، جس میں ڈکیتوں کو اسلحے کے زورپر شہریوں سے لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مسلح ڈکیت دودھ کی دکان پرکافی دیرموجود رہے اور یکے بعد دیگرے کئی شہریوں کو لوٹا اور فرارہوگئے۔
واردات کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح ہیں، جس کی مدد سے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہریوں سے رابطہ ہوگیا ہے اورانہیں مقدمے کے اندراج کے لیے تھانے طلب کرلیا گیا ہے ۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دودھ کی دکان شہریوں سے
پڑھیں:
کراچی:کپڑے وقت پر نہ دینے پر شہری دکاندار کیخلاف عدالت پہنچ گیا
ویب ڈیسک : کپڑے وقت پر نہ دینے پر شہری دکاندار کے خلاف عدالت پہنچ گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہری نے دکاندار سے تنگ آکر کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ساؤتھ سے رجوع کیا جس پر عدالت نے دکان کے مالک کو نوٹس جاری کردیے۔
درخوست گزار کا کہنا تھا کہ دکان کے مالک نے 20 فروری کو کپڑے تیار کرکے دینے کا وعدہ کیا تھا، مختلف اوقات میں دکان گیا لیکن کپڑے تیار کرکے نہیں دیےگئے۔
درخوست گزار نے مزید بتایا کہ کپڑے وقت پرنہ ملے تو بھائی کی منگنی کے لیے دوسرا لباس خریدنا پڑا۔
یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: مریم نواز
درخوست گزار نے عدالت میں استدعا کی کہ وعدہ پورا نہ کرنے پر 50 ہزار اور ذہنی اذیت پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے۔