لاہور ہائیکورٹ کے 4 نئے ایڈیشنل ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
لاہور ہائی کورٹ کے 4 نئے ایڈیشنل ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب لاہور ہائی کورٹ کے ججز لاؤنج میں منعقد ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا۔ ایڈیشنل جج کا حلف اٹھانے والوں میں راجا غضنفر علی خان، تنویراحمد شیخ، طارق محمود باجوہ اور عبہر گل خان شامل ہیں۔
تقریب میں سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان اورجسٹس علی باقر نجفی موجود تھے۔ جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس سید شہباز علی رضوی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ کے دیگرججز بھی موجود تھے۔
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ امجد اقبال رانجھا نے تقریب میں نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب ، صوبائی و وفاقی لاء افسران اور سینئر وکلاء سمیت حلف اٹھانے والے ججز کی فیملیز اور عزیز و اقارب بھی حلف برداری تقریب میں شریک تھے۔ 4 نئے ایڈیشنل ججز کی حلف برداری کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لاہور ہائی کورٹ ایڈیشنل ججز کورٹ کے
پڑھیں:
اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا 2 مئی کو ہونے والا اجلاس ری شیڈول کردیا گیا ہے، جو اب 19 مئی کو ہوگا۔
اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ ، سندھ ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں بلوچستان ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی پر بھی غور کیا جائے گا۔
4مئی تک چاروں صوبائی ہائی کورٹس کے لیے نامزدگیاں طلب کی گئی ہیں۔ ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کے لیے 3 سینئر ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔
واضح رہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز سینارٹی کا تنازع آئینی بنچ میں زیر سماعت ہے۔
Post Views: 3