پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت بتائے کہ ظلم کے علاوہ ایک سال میں انہوں نے کیا کیا؟

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، جن کو عوام نے مسترد کیا ان کو وزراء بنا دیا گیا۔

عوام دیکھ رہے ہیں ملک میں سرکس لگا ہوا ہے: شبلی فراز

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام دیکھ رہے ہیں کہ ملک میں یہ کیا سرکس جاری ہے۔

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ غیرجمہوری طور پر اقتدار میں رہنے کے لیے قانون سازی کی گئی۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ لوٹے اور بھگوڑے اکٹھا کر کے کابینہ بنائی گئی، ملک میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن بھی ہمارے ساتھ ہوں، مولانا فضل الرحمٰن سے بات کرنے کے لیے کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ آئندہ کچھ روز میں مولانا فضل الرحمٰن ہمارے ساتھ ہوں گے، عید کے بعد سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی حکومت امن و امان اور دیگر مسائل حل کر رہی ہے، کے پی میں دہشت گردی باعث تشویش ہے، علی امین گنڈاپور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کہنا ہے کہ پی ٹی ا ئی شبلی فراز کے رہنما کے لیے

پڑھیں:

پیپلز پارٹی سندھ کا پانی خود فروخت کرکے رونے کا ڈراما کررہی ہے، زرتاج گل

راولپنڈی:

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کا پانی خود فروخت کرکے رونے کا ڈراما کررہی ہے۔

9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا کہ آج 12 مقدمات کی سماعت ہے، یہ تمام بوگس مقدمات ہیں ۔ عمران خان سے کسی کو ملنے نہیں دیا جارہا ہے ۔ عمران خان کی بہنیں چار چار گھنٹے جیل کے باہر بیٹھی رہتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران سے ملاقات کی لسٹ میں نام درج ہونے کے باوجود ملنے نہیں دیا جارہا ہے۔ جیل کے باہر ہمارا محاصرہ کیے رکھا گیا ہے ۔ کل گجرانولہ میں تھی تو وہاں مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی ۔ گجرانولہ میں میرے خلاف مقدمات درج ہیں ۔

زرتاج گل نے کہا کہ تحریک انصاف کے بہت سے رہنما ناحق قید کاٹ رہے ہیں۔ خواتین کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، عالیہ حمزہ کو بھی کل گرفتار کیا گیا۔تحریک انصاف کی خواتین کے ساتھ بدترین ظلم ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لا اینڈ آرڈر کے بہت برے حالات ہیں۔ فیڈرل اور پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ پارلیمانی لیڈر ہیں، اس کے باوجود 5 گھنٹے حبس بے جا میں رکھا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ کی پرفارمنس صرف ٹک ٹاک پر نظر آتی ہے۔

پیپلز پارٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ سے ہمارے امیدوار جیتے ہیں، مگر فارم 47 پر ہروا دیا گیا۔ سندھ کا پانی خود فروخت کر کے اب رونے کا ڈرامہ کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا نظریہ کبھی ختم نہیں ہوگا۔ 9مئی بہانہ تھا عمران خان نشانہ تھا ۔

متعلقہ مضامین

  • پوپ فرانسس کی وفات پر عالمی رہنماؤں اور عوام کا خراج عقیدت
  • عوام کا ریلیف حکومت کے خزانے میں
  • اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستانیوں کے مشکور ہیں، حماس رہنما
  • وفاقی حکومت کسی وقت بھی گرسکتی: پیپلز پارٹی رہنما شازیہ مری
  • بلوچوں کا مطالبہ سڑکوں کی تعمیر نہیں لاپتہ افراد کی بازیابی ہے، شاہد خاقان عباسی
  • مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر منتظر محی الدین کا خصوصی انٹرویو
  • بانی پی ٹی آئی کے بارے زرتاج گل کی اہم پیشگوئی
  • بانی پی ٹی آئی سرخرو ہوں گے، کبھی بھی ان سے ڈیل نہیں کریں گے: زرتاج گل
  • پیپلز پارٹی سندھ کا پانی خود فروخت کرکے رونے کا ڈراما کررہی ہے، زرتاج گل
  • نہروں کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا، منصوبہ واپس نہ لیا تو حکومت کیساتھ نہیں چلیں گے: بلاول