وزیراعظم کا انسداد دہشتگردی میں پاکستان کا کردار تسلیم کرنے پر امریکی صدر سے اظہار تشکر
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کا کردار تسلیم کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اظہار تشکر کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ انسداد دہشتگردی مین اہم کردار اداکیا، امریکی صدرنے افغانستان میں انسداددہشتگردی کی کوششوں میں پاکستان کےکردار کو تسلیم کیا۔
ہم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اپنے پختہ عزم، غیرمتزلزل وابستگی پر قائم ہیں، 80 ہزار سےزائد سیکیورٹی اہلکاروں سمیت پاکستانیوں نے قربانیاں دیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کےلیے امریکا کےساتھ شراکت داری جاری رکھیں گے، ہمارا عزم ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھیکیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے اپنے پہلے خطاب میں 2021 میں امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ پر بم دھماکے میں 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے ذمے دار داعش کے دہشت گرد محمد شریف اللہ کی گرفتاری میں کردار ادا کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے اپنے پہلے خطاب میں 2021 میں کابل ایئرپورٹ کے ایبے گیٹ پر ہونے والے بم دھماکے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ آج رات مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے اس ظلم کے ذمہ دار سرفہرست دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے اور وہ امریکی انصاف کی تیز تلوار کا سامنا کرنے کے لیے یہاں آ رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے گرفتاری میں اسلام آباد کے کردار پر اس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں خاص طور پر پاکستان کی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اس درندے کو گرفتار کرنے میں مدد کی‘۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امریکی صدر
پڑھیں:
چین پر محصولات عائد کرنے سے پیداہونے والے بحران پر وائٹ ہاؤس ایک ٹاسک فورس تشکیل دے گا
چین پر محصولات عائد کرنے سے پیداہونے والے بحران پر وائٹ ہاؤس ایک ٹاسک فورس تشکیل دے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
واشنگٹن : امریکی میڈیا گروپ سی بی ایس کی اطلاع کے مطابق متعدد ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر غیر معمولی محصولات عائد کیے جانے کی وجہ سے سپلائی چین کا بحران پیدا ہوگا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے چینی حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں ان معاملات سے فوری طور پر نمٹنے کے لیے ورکنگ گروپ کی تشکیل پر تبادلہ خیال شروع کر دیا ہے۔
امریکی کنزیومر نیوز اینڈ بزنس چینل (سی این بی سی) کے مطابق 19 اپریل کو سی این بی سی کے تازہ ترین سروے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی ، افراط زر اور حکومتی اخراجات سے نمٹنے کے طریقہ کار پر وسیع پیمانے پر عدم اطمینان کے باعث معاشی امور پر ان کی شرح حمایت ان کے صدارتی کیریئر میں ایک نئی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
سروے میں 49 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ آنے والے سال میں امریکی معیشت خراب ہو جائے گی۔ اقتصادی معاملات پر ٹرمپ کی حمایت 43 فیصد اور مخالفت 55 فیصدہے۔