پریزیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں 3گیندوں پر4 وکٹیں گرنےکا منفرد واقعہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے فائنل میں پی ٹی وی کے خلاف اسٹیٹ بینک کی 3 گیندوں پر 4 وکٹیں گرگئیں۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کھیل کے پہلے روز اسٹیٹ بینک نے 3 گیندوں پر 4 وکٹیں گنوائیں۔اننگز کےستائیسویں اوور کی تیسری گیند پر پی ٹی وی کے فاسٹ بولر محمد شہزاد نے عمر امین کو آؤٹ کیا، چوتھی گیند پر فواد عالم آؤٹ ہوئے۔
پانچویں گیند سے قبل سعود شکیل کو ٹائم آؤٹ قرار دے دیا گیا اور پانچویں گیند پر شہزاد نے عرفان نیازی کو بولڈ کرکے ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی اور اس طرح پی ٹی وی کو یکے بعد دیگرے 3 گیندوں پر 4 وکٹوں کا نقصان ہوگیا۔خیال رہے کہ قانون کے مطابق وکٹ گرنے یا کسی بیٹر کے ریٹائر ہونےکے بعد نئے بیٹر کو تین منٹ کے اندر وکٹ پر پہنچنا ہوتا ہے بصورت دیگر اسے آؤٹ قرار دیا جاسکتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستانی یوٹیوبرز کے بینک اکاؤنٹس کیوں بند ہوئے، اصل سبب کیا بنا؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں