پراپرٹی ٹائیکون نے عمران خان کو محسن نقوی پر بھروسہ کرنے کو کہا تھا
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فی الوقت پاکستان سے باہر مقیم ایک اہم پراپرٹی ٹائیکون نے مبینہ طور پر جیل میں بند پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کو ایک پیغام بھیج کر وزیر داخلہ محسن نقوی پر بھروسہ کرنے کی درخواست کی تھی۔
باخبر ذرائع کے مطابق ٹائیکون کا پیغام بشریٰ بی بی کو بھی پہنچایا گیا تھا۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی دونوں ہی جانتے ہیں کہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے قربت کے حوالے سے معروف محسن نقوی پس پردہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو سہولت فراہم کرتے رہے ہیں۔
اس کے باوجود عمران خان محسن نقوی پر تنقید کر رہے ہیں، اور حالیہ سرکاری ملاقاتوں کے دوران محسن نقوی کیساتھ گرمجوشی کا اظہار کرنے پر خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پر برہم ہیں۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران پس پردہ بات چیت میں مصروف رہنے والے علی امین گنڈاپور اور بیریسٹر گوہر پی ٹی آئی رہنماؤں کی مدد کے معاملے میں محسن نقوی کے کردار سے واقف ہیں۔
ان رہنماؤں نے مبینہ طور پر عمران خان کو محسن نقوی کی ’’مثبت‘‘ کردار سے آگاہ کیا تھا لیکن عمران خان بظاہر اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں تھے۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما محسن نقوی کے ساتھ گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کے تجربے بالخصوص غیر رسمی سیاسی مذاکرات میں سہولت کاری کے بارے میں بھی واقف ہیں، اگرچہ یہ مذاکرات تاحال بے نتیجہ رہے ہیں۔
ایک مرحلے پر، پراپرٹی ٹائیکون نے عمران خان کو ایک پیغام بھیجا تھا اور ان سے محسن نقوی پر اعتماد کرنے کو کہا تھا اور کشیدگی میں کمی کیلئے وزیر داخلہ کی کوششوں پر روشنی ڈالی تھی۔
تاہم، ان یقین دہانیوں کے باوجود، عمران خان نے محسن نقوی پر کھل کر تنقید کا سلسلہ جاری رکھا۔ جب سے محسن نقوی پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ لگے تھے؛ عمران خان اُس وقت سے انہیں تنقید کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں اور اُن پر تعصب اور سیاسی جانبداری کا الزام عائد کرتے ہیں۔
عمران خان نے پی سی بی کے چیئرمین کے طور پر محسن نقوی کے تقرر کی بھی مخالفت کی تھی اور ان پر جانبداری کا الزام عائد کیا تھا۔ جون 2024ء میں، کرکٹ میں پاکستان کی شکست کے بعد، محسن نقوی نے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا اشارہ دیا۔
اس کے جواب میں عمران خان نے ان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ اقربا پروری سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران، عمران خان نے حکومت کی ترجیحات پر سوال اٹھاتے ہوئے پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی شہید ہو رہے ہیں، اسلام آباد میں ڈکیتیاں ہو رہی ہیں پھر بھی انہیں کوئی پروا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقربا پروری کا سب سے بڑا فائدہ محسن نقوی اٹھا رہے ہیں۔
(انصار عباسی)
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عمران خان کو محسن نقوی پر پی ٹی ا ئی رہے ہیں
پڑھیں:
پاکستانی پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط عائد کی جارہی ہیں؛ وفاقی وزیر داخلہ
سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھکاریوں اور غیرقانونی امیگریشن روکنے کیلئے پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط عائد کررہے ہیں، سعودی شہری بغیر ویزا جب چاہیں پاکستان آسکتے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی سفیر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈپلومیٹک انکلیو سعودی سفارتخانے آمد پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیرمقدم کیا،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے معاشی و سماجی شعبوں میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔
اپنی سبسڈی اور خیرات واپس لے لو،کسانوں کو گندم کا ریٹ نہیں مل رہا؛ سربراہ کسان اتحاد
محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پاک گلف تعاون کونسل انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی وفد کی شرکت پر مشکور ہیں، انسداد منشیات اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے سعودی عرب کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط عائد کی جا رہی ہیں،بھکاری مافیا کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا، سعودی شہریوں کیلئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں، جب چاہیں آئیں۔
ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق ملیں، بلاول بھٹو
وفاقی وزیر داخلہ نے منشیات کیس میں ملوث بے گناہ خاندان کی رہائی کیلئے بھرپور تعاون پر سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بے گناہ خاندان کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے سعودی عرب نے بہت ساتھ دیا، سعودی حکومت کے تعاون کی بدولت ہی خاندان کے 5 افراد کو رہائی ملی اور وطن واپس آئے۔ اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں جنہیں مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔
مریم نواز کی گندم خریداری کے الیکٹرونک ویئر ہاؤس ریسیٹ نظام کی منظوری