بنوں میں فتنۃ الخوارج کے حملے میں شہادتیں 12ا ور زخمیوں کی تعداد 32 ہو گئی جب کہ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔
 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج کے  بنوں کینٹ پر حملے کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 12 جب کہ زخمیوں کی تعداد 32 ہو چکی ہے۔  3 معصوم شہری مسجد میں شہید ہوئے جب کہ باقی بارودی دھماکے سے  بازار میں پھٹنے والی گاڑی کی وجہ سے عمارت منہدم ہونے سے شہید ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بنوں کینٹ پردہشت گردوں کا حملہ ناکام، 6 خوارج ہلاک، شہریوں کی شہادتوں کا خدشہ، سیکیورٹی ذرائع

مصدقہ اطلاعات کے مطابق فتنۃ الخوارج کے باقی ماندہ خارجیوں کا فون پر افغانستان  سے رابطہ ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری خارجی کے خاتمے تک سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں: بنوں حملہ، مسجد کی چھت گرنے سے نمازیوں کی شہادتیں ہوئی ہیں، خیبرپختونخوا حکومت

ریسکیو آپریشن مکمل

ریسکیو 1122 کے مطابق بنوں میں ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، جس میں ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا

آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کی  جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کرک بھی موقع پر اس موقع پر موجود رہے۔ اس دوران ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیکنیشنز جائے وقوع اور اسپتال میں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے رہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ریسکیو آپریشن مکمل کی تعداد

پڑھیں:

راولپنڈی: مسافر گاڑی دریا میں گرگئی، 3 افراد کی لاشیں برآمد

راولپنڈی کے قریب کہوٹہ آزاد پتن روڈ پر مسافر گاڑی دریا میں گر گئی، ریسکیو اہلکاروں نے 3 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے، دریا سے مزید افراد کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق تیز رفتاری کے باعث گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل کر دریا میں گری۔

متعلقہ مضامین

  • موٹروے ایم۔5 سی پیک سے چوری شدہ لاکھوں مالیت کا سرکاری سامان برآمد
  • پتوکی کے نواحی علاقے ہیڈبلوکی روڈ پر دو موٹرسائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم
  • شام: امریکی اور شامی افواج کے مشترکہ گشت پر فائرنگ، کئی فوجی زخمی
  • پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کے پیچھے دہشتگرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی
  • ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کرنیوالے دہشتگرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی
  • ایف سی ہیڈکوارٹر حملے کے پیچھے دہشتگرد نیٹ ورک کی شناخت ہوگئی
  • بنوں: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 5 اہلکار زخمی
  • سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے فضائی آپریشن کو 18 کامیاب سال مکمل
  • شمالی وزیرستان: مدرسے میں دھماکا، دو بچے جاں بحق
  • راولپنڈی: مسافر گاڑی دریا میں گرگئی، 3 افراد کی لاشیں برآمد