چیمپینز ٹرافی دوسرا سیمی فائنل، لاہور میں فول پروف سیکورٹی انتظامات
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
لاہور میں چیمینز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل کے لیے فول پروف سیکورٹی پلان پر عملدرآمد ہوگا۔
لاہور پولیس کے 12 ہزار 201 افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ایس ایس پی آپریشنز اور سیکورٹی سمیت تمام ایس پی فیلڈ میں ہوں گے۔
ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال اور ایس پی سیکورٹی عبدالوہاب تمام امور کے انچارج ہوں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں زیادہ رش کے باعث سخت سیکورٹی چیلنج ہوگا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق 4 درجاتی حصار پر مشتمل فول پروف سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔
افسران میں 12 ایس پیز،37 ڈی ایس پیز، 86 انسپکٹرز تعینات ہوں گے۔ خواتین کی سکیورٹی و چیکنگ کیلئے 245 لیڈی اہلکار ڈیوٹی فرائض انجام دیں گی۔ ٹیموں کے ایئر پورٹ سے ہوٹل اور اسٹیڈیم تک روٹ ہائی الرٹ رہیں گے۔ تمام روٹ کی سیف سٹی کیمرے اور سول وردی اہلکار مسلسل نگرانی کریں گے۔ایلیٹ فورس کی33، ڈولفن اور پیرو کی 71 ٹیمیں پٹرولنگ کریں گئیں جبکہ روٹ میں آنے والی تمام بلند عمارتوں پر اسنائپرز بھی تعینات کئے جائیں گے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق شہر بھر میں حفاظتی سرچ اینڈ سویپ آپریشن بھی کئے جا رہے ہیں۔ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز میں تمام سکیورٹی ادارے بھی شامل ہیں۔ سکیورٹی ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کروایا جارہا ہے۔ سیکورٹی پلان کے ساتھ عوام کی سہولت بھی اولین ترجیح رہی ہے۔ شہری ایونٹ کو کامیاب بنانے میں پولیس کی مدد جاری رکھیں۔ سفری مشکل سے بچنے کیلئے دیے گئے ٹریفک پلان کے مطابق سفر کریں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈی آئی جی آپریشنز ایس پی
پڑھیں:
صدر مملکت نے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو سراہا
سٹی 42:صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا
صدر مملکت نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران خوارجی سرغنہ کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا، صدر مملکت کا ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ، صدر مملکت نے کہا سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی،
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
*