کراچی: سحری میں دودھ کی دکان پر ڈکیتی، 1 گاہک نے موبائل چھپا دیا، ویڈیو آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 2 میں آج سحری سے قبل دودھ کی دکان پر ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی، مسلح ملزمان گاہکوں کو لوٹ کر فرار ہو گئے۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دودھ کی دکان پر موٹر سائیکل سوار 3 مسلح ملزمان آئے، ملزمان نے اسلحہ دکھا کر سحری کا سامان لینے آئے گاہکوں کو لوٹ لیا۔
ملزمان گاہکوں کی جیب میں ہاتھ ڈال کر پیسے اور موبائل فون نکال کر لے گئے۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزمان کے چہرے واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔
ایک گاہک جس کی گود میں بچہ تھا اس نے ڈاکوؤں کو دیکھتے ہی چپکے سے اپنا موبائل فون دکان کے اندر ہاتھ ڈال کر انڈوں کے کریٹس کے درمیان چھپا دیا، جسے کیمرے کی آنکھ نے ریکارڈ کر لیا۔
پولیس نے ڈکیتی سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تاحال کسی نے ڈکیتی سے متعلق رپورٹ درج نہیں کروائی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں اناڑی سکیورٹی گارڈ نے گولی چلادی، نوجوان زخمی؛ ویڈیو سامنے آ گئی
کراچی:اناڑی سکیورٹی گارڈ سے گولی چلنے کے نتیجے میں 17 سالہ نوجوان زخمی ہوگیا، واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔
واٹر پمپ کے علاقے میں ایک نجی ریسٹورنٹ کے باہر اناڑی سکیورٹی گارڈ کی غفلت سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 17 سالہ نوجوان آیان زخمی ہو گیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں سیکیورٹی گارڈ کو اسلحے سمیت دیکھا جا سکتا ہے جب کہ فائرنگ سے قبل وہ ایک ضعیف شخص کے ساتھ بحث بھی کرتا ہے۔
فوٹیج میں واضح ہے کہ سکیورٹی گارڈ اسلحہ کو دیکھ رہا تھا کہ اسی دوران اچانک ایک نوجوان زخمی حالت میں نظر آتا ہے۔ گولی آیان کی ٹانگ پر لگی، جس کے بعد موقع پر موجود شہری مشتعل ہو گئے اور سکیورٹی گارڈ کو پکڑ لیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق سکیورٹی گارڈ نے خود کو مشتعل شہریوں سے بچانے کے لیے نجی ریسٹورنٹ کے اندر پناہ لی۔
واضح رہے کہ واقعہ 2 روز قبل کراچی کے جوہر آباد تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا، پولیس کے مطابق اناڑی سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔