اکثر بھارتی فلموں میں بھارتی کرکٹرز کو بھی اسکرین پر شامل ہونے کا موقع دیا جاتا ہے تاہم اس مرتبہ ایک غیر ملکی کرکٹ اسٹار بڑے پردے پر اپنی قسمت آزمانے آنے والے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ساؤتھ فلموں کے سپر اسٹار الو ارجن کے مداح اور ان سے محبت رکھنے والے آسٹریلوی کرکٹ اسٹار ڈیوڈ وارنر جلد ہی جنوبی بھارتی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

 وارنر نے کئی مرتبہ اہلِ خانہ کے ساتھ الو ارجن کے مشہور گانوں اور ڈائیلاگز کو دہراتے ہوئے اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ الو ارجن کو بےحد پسند کرتے ہیں تاہم الو ارجن کیساتھ تو نہیں مگر وہ تیلگو فلم میں ضرور ڈیبیو کرنے والے ہیں۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور پروڈیوسر روی شنکر نے انکشاف کیا ہے کہ ڈیوڈ وارنر جلد ہی تیلگو سنیما میں ڈیبیو کرنے والے ہیں اور وہ وینکی کُڈومُلا کی ہدایت کاری میں بننے والی نیتن اور سری لیلا کی فلم ’رابن ہُڈ‘ میں آسٹریلوی کرکٹر کا مختصر کردار ادا کریں گے۔

روی شنکر کا کہنا تھا کہ ’اس فلم میں ایک بہت ہی خاص کردار ہے شاید مجھے یہ نہیں بتانا چاہیے مگر میں بتا دیتا ہوں، ڈیوڈ وارنر اس فلم میں ایک مختصر لیکن زبردست کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس آسٹریلوی میڈیا نے ڈیوڈ وارنر کی ایک بھارتی فلم کے لیے شوٹنگ کی تصاویر جاری کیں تھیں جس میں انہیں کسی فلم کی شوٹنگ کرتے دیکھا گیا تھا ممکنہ طور پر یہ وہی فلم ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈیوڈ وارنر بھارتی فلم الو ارجن نے والے فلم میں

پڑھیں:

“سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے” درخواست موصول ہوگئی

حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کو اسٹیڈیم سے سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹانے کی درخواست موصول ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین کے نام کو حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹائے جانے کی درخواست موصول ہوئی ہے۔

47 ٹیسٹ میچز اور 174 ون ڈے انٹرنیشنلز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنیوالے محمد اظہر الدین پر سن 2000 میں میچ کے الزامات عائد ہوئے تھے جس کے بعد ان پر 5 سال کیلئے پابندی لگائی گئی تھی تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے یہ پابندی اُٹھالی تھی۔

حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایک اسٹینڈ سابق کپتان کے نام سے منسوب ہے تاہم نامعلوم ذرائع کی جانب سے انکا نام تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ادھر حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے مطالبے پر کوئی سرکاری جواب جمع نہیں کروایا۔

دوسری جانب شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ اگر اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے اظہر الدین کا نام ہٹایا گیا تو یہ تاریخ کو مٹانے جیسا ہوگا۔

واضح رہے کہ انتہا پسند نریندر مودی کی حکومت میں بھارت میں کئی مقامات پر مساجد کو شہید کیا گیا ہے جبکہ مسلم اکثریتی علاقوں اور انکے نام بھی تبدیل کردیے گئے ہیں تاکہ مغل دور میں قائم مسلمانوں کی نشانیوں کو مٹایا جاسکے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • معروف ٹک ٹاک اسٹار کا مبینہ لیک ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا
  • بھارتی کے اسٹار کرکٹر پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد
  • 14 سال کی عمر میں آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والا ویبھوو سوریا ونشی کون ہے؟
  • 14 سال کی عمر میں آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والا ویبھوو سوریا ونشی کون ہے؟
  • اسٹیڈیم سے نام ہٹانے کا معاملہ؛ سابق کپتان بھڑک اُٹھے، عدالت جانے کا اعلان
  • “سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے” درخواست موصول ہوگئی
  • فواد خان پُر کشش شخصیت اور فلموں کیلئے ہی پیدا ہوئے ہیں، وانی کپور
  • 5 فلموں سے 2200 کروڑ بھارتی روپے کمانے والے اداکار کون ہیں؟
  • سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کیلئے فوڈ چین پر حملہ کیا: ملزمان کا عدالت میں بیان
  • بھارت کا 4 فٹ 8 انچ کا وہ اداکار جو پربھاس سلمان خان اور شاہ رُخ خان سے بھی آگے ہے