WE News:
2025-04-22@14:27:53 GMT

کراچی کی کن 3 شاہراہوں پر ہیلمٹ پہننا اب لازمی ہوگا؟

اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT

کراچی کی کن 3 شاہراہوں پر ہیلمٹ پہننا اب لازمی ہوگا؟

کراچی میں ٹریفک حادثات میں موٹرسائیکل سواروں کی بڑھتی ہلاکتوں کو روکنے کے لیے 3 شاہراہوں پر ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

شاہراہوں پر بغیر ہیلمٹ سفر کرنے پر پابندی کا فیصلہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کی طرف سے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں ٹریفک حادثات کو لسانی یا سیاسی رنگ نہ دینے پر سب کا اتفاق ہوگیا، شرجیل میمن

ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر جن 3 سڑکوں کو ماڈل بنارہے ہیں ان میں کلفٹن بریج سے 2 تلوار، پی آئی ٹی ڈی سی سے سعودی قونصلیٹ اور شاہراہ فیصل شامل ہیں جن پر بغیر ہیلمٹ سفر کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان سڑکوں پر ہم ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں گے، بائیکرز کو اس سلسلے میں آگاہی فراہم کریں گے، اگر پھر بھی کوئی بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل چلاتا ہے تو ہم انہیں سفر سے روکیں گے اور موٹرسائیکلوں کو چین لاک لگاکر بند کریں گے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق بائیکرز کے ہیلمٹ ساتھ لانے تک ان کے موٹرسائیکلز بند رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

کراچی حادثات موٹرسائیکل ہیلمٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کراچی حادثات موٹرسائیکل ہیلمٹ

پڑھیں:

غزہ مارچ، انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا

فائل فوٹو

اسلام آباد ایکسپریس وے پر غزہ مارچ کے بعد انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔

متبادل ٹریفک پلان کے تحت امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ زون کے تمام داخلہ راستے عارضی طور پر بند کردیے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرینا، نادرا، میریٹ اور ایکسپریس چوک تاحکم ثانی عارضی طور پر بند ہوں گے، شہری راول ڈیم سے فیض آباد جانے والے کشمیر چوک پارک روڈ استعمال کریں۔

ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق شہری اوجڑی کیمپ لوپ سے ایکسپریس وے جانے والے ڈھوک کالا خان سروس روڈ استعمال کریں۔

انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی سے اسلام آباد کےلیے راولپنڈی ڈبل روڈ سے نائنتھ ایونیو جبکہ کرال سے راولپنڈی جانے والے پرانا ایئرپورٹ راول روڈ استعمال کریں۔

ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد سے راولپنڈی جانے کےلیے سری نگر ہائی وے نیو ڈبل روڈ اور اسلام آباد سے نیو ایئرپورٹ کےلیے سیونتھ ایوینیو مارگلہ روڈ، ایران ایوینیو استعمال کریں۔

انتظامیہ کے مطابق آئی ایٹ سے فیصل ایونیو کےلیے شہری نائنتھ ایونیو سری نگرہائی وے استعمال کریں۔ اس دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی رہنمائی کے لیے مصروف عمل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شہریوں کیلیے بڑی سہولت؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس صرف 35  روز میں تعمیر ہوگا
  • شہریوں کیلیے بڑی سہولت؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس صرف 35 روز میں تعمیر ہوگا
  • اب بغیر انٹرنیٹ ترجمہ کریں، واٹس ایپ کے نئے فیچر میں خاص بات کیا ہے؟
  • کراچی میں رواں سال کے 110 روز میں مجموعی ٹریفک حادثات میں 289 شہری جاں بحق
  • موٹرسائیکل سوار ہوشیار! یہ سرٹیفکیٹ لازمی لینا ہوگا
  • شادی سے قبل دلہا دلہن کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی ہوگا؟ قائمہ کمیٹی اجلاس میں بحث
  • کراچی: موٹر سائیکل حادثات میں 3 افراد جاں بحق
  • کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • غزہ مارچ، انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا
  • جماعت اسلامی کے زیراہتمام غزہ مارچ، اسلام آباد میں کون سی سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں؟