برطانیہ کی ایک ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار ونڈسر قلعہ میں اوپن افطار کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
LONDON:
برطانیہ کے شاہی قلعہ ونڈسر میں ایک ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار اوپن افطار کا اہتمام کیا گیا، جس میں 350 مسلمان شریک ہوئے۔
یہ افطار سینٹ جارج قلعے کے ہال میں منعقد کیا گیا، جو کہ ریاستی مہمانوں کے لیے مختص ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یہ پہلا موقع تھا جب ونڈسر قلعہ کی تاریخ میں مسلمانوں کے لیے افطاری کا انتظام کیا گیا۔ افطار سے قبل قلعے میں مغرب کی اذان بھی دی گئی، جو اس لمحے کی اہمیت کو مزید بڑھاتی ہے۔
شرکاء نے شاہ چارلس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام غزہ مارچ ،مسئلہ کو او آئی سی میں اٹھانے کا مطالبہ
لاہور(خصوصی نامہ نگار) لاہور میں اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے زیر اہتمام عظیم الشان غزہ مارچ منعقد کیا گیا۔ صدر حافظ محمد سلمان اعظم نے وزیراعظم سے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے ایک بار پھر اس مسئلہ کو او آئی سی میں اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔ اس موقع پر لاہور بھر سے نوجوانوں نے فلسطینی پرچم تھامے ریلی میں بھرپور شرکت کی۔ اہلحدیث یوتھ فورس نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا سینیٹر ساجد میر اور حافظ عبدالکریم کی قیادت میں اسرائیل کیخلاف اور فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی جاتی رہے گی۔حافظ سلمان اعظم نے کہا وزیراعظم شہباز شریف ایک بار پھر او آئی سی اور اقوام متحدہ سے رجوع کریں تاکہ فلسطینوں پر جاری مظالم اور بربریت کو روکا جاسکے۔ حافظ عبدالغفور مدنی نے کہا وزیراعظم نے پہلے بھی فلسطینی عوام کیلئے بھرپور موقف اختیار کیا۔