اسلام آباد /نئی دہلی (آئی این پی)بھارت میں 4 مہینے پہلے سزا مکمل کرنے والے والے پاکستانی تاجر نادر کریم خان کو تاحال رہائی نہیں مل سکی، ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ نادر کریم خان کے حوالے سے بھارتی حکومت کے ساتھ رابطہ کیا ہے مگر تاحال قونصل رسائی نہیں مل سکی ہے۔

میڈیا رپورٹ  کے مطابق اپریل 2024 میں بھارت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے پاکستانی شہری نادر کریم خان کو سزا مکمل کرنے کے باوجود اب تک رہائی نہیں مل سکی، پاکستانی تاجر اکتوبر 2024 میں سزا پوری کرچکے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو نادر کریم خان کی گرفتاری کے حوالے سے اطلاع دی گئی ہے، قونصل رسائی کے لیے ہائی کمیشن نے بھارتی حکومت کے ساتھ رابطہ کیا ہے لیکن اب تک بھارت نے قونصل رسائی نہیں دی ہے، قونصل رسائی ملنے کے بعد ان سے پوچھ گچھ ہوگی۔

مصطفی  عامر قتل کیس ،مرکزی ملزم ارمغان کے والد ایک بار پھر میڈیا سے الجھ پڑے

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 65 سالہ نادر کریم خان نے ممبئی پولیس کو بتایا کہ ان کا تعلق کراچی سے ہے جہاں وہ چمڑے کی جیکٹس کا کاروبار کرتے تھے۔نومبر 2021 میں ایک ایکسپو نمائش میں شرکت کے لیے وہ نیپال کے شہر کھٹمنڈو گئے جہاں مقامی تاجروں نے ان سے تقریبا ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی چمڑے کی جیکٹس خریدیں۔

ممبئی پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق جیکٹس کی ادائیگی کے لیے نیپالی تاجروں کی جانب سے دیا گیا چیک باؤنس ہوگیا، جس پر انہوں نے مقامی تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی مگر کوئی شنوائی تو نہیں ہوئی البتہ مقامی تاجروں نے انہیں مارا پیٹا اور پاسپورٹ چھین لیا، اس دوران ان کے ویزے کی مدت بھی ختم ہوگئی جس پر نیپال حکام نے ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد اوور اسٹے پر جرمانہ عائد کردیا۔بیان کے مطابق نادر خان اس صورتحال سے پریشان ہوگئے اور انہوں نے بھارت جانے کا فیصلہ کیا، پولیس کے مطابق وہ سونالی بارڈر سے ہوتے ہوئے گورکھ پور کے راستے دلی پہنچے اور پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا لیکن ہائی کمیشن کے عملے نے ان کی بات نہیں سنی۔

 بانی پی ٹی آئی نے وکیل فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روکدیا

بی بی سی کے مطابق دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن کو یکم جولائی 2024 کو مشترکہ قیدیوں کی فہرست کے ذریعے نادر کریم خان کی گرفتاری کے بارے میں باضابطہ طور پر بتایا گیا تھا۔بعدازاں نادر خان نے دلی سے ممبئی جانے کا فیصلہ کیا، پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق وہ یکم نومبر 2023 کو ممبئی پہنچے اور کوئی سفری دستاویز نہ ہونے کے سبب انہوں نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا جس کے بعد پولیس، انسداد دہشت گردی سیل، انٹیلی جنس بیورو اور را کے اہلکاروں نے ان سے تفتیش کی اور ان کے بیان کو درست قرار دیا۔تاہم، پولیس نے ملک میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے پر ایک مقدمہ درج کرلیا اور عدالت نے انہیں ملک میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے اور زائد مدت قیام کرنے پر 6 ماہ قید کی سزا سنادی، وہ 11 اکتوبر 2024 کو اپنی سزا مکمل کرنے کے بعد رہا ہوئے جس کے بعد عدالت نے انہیں ڈی پورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے بنوں میں شہید ہونیوالے اہلکار کے اہلخانہ کی طرف سے لکھے گئے خط کا نوٹس لے لیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

بجٹ سے پہلے کینالز منصوبہ ختم کرائینگے مراد علی شاہ:نواز‘ شہباز شریف نے  تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی‘ رانا ثنا

اسلام آباد+ سہون (نیٹ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع کینال منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے بائے الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان نے اپنے بیان میں کہا کہ قائد محمد نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے پی پی پی سے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے، اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے۔ 1991ء میں صوبوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے اور 1992ء کے ارسا ایکٹ کی موجودگی میں کسی سے ناانصافی نہیں ہو سکتی۔ کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا، اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ملک میں آئینی طریقہ کار اور قوانین موجود ہیں۔ پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نہروں کے منصوبے کے خلاف سندھ متحد ہے۔ ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے نہروں کے منصوبے پر اپنا واضح موقف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام اس منصوبے کے خلاف متحد اور سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ عمرکوٹ کے عوام نے سازشی عناصر کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ بات چل رہی تھی کہ صرف پیپلز پارٹی ہی کینالز کو بند کروا سکتی ہے اور یہ بات درست ہے کیونکہ ان کینالز کی منظوری نگراں حکومت نے ارسا سے لی تھی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاؤس میں پہلے ہی یہ واضح کر چکے ہیں کہ ان کینالز کو کسی صورت سپورٹ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن کے دوران عوام نے بھرپور انداز میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا اور حال ہی میں حیدرآباد ڈویژن میں ہونے والا جلسہ بھی ایک شاندار اور بڑا جلسہ تھا۔ مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ یہ تو صرف ایک ڈویژن کا جلسہ تھا، ابھی سکھر، شہید بینظیر آباد، میرپور خاص اور کراچی میں بھی جلسے ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بوسٹن میراتھون، تمام 18 پاکستانی رنرز نے دوڑ مکمل کی
  • لاہور: پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے فرانزک ہونے والے اسلحے کی چوری کا انکشاف ، ملازم ہی ملوث نکلا
  • ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
  • بکریاں چورے کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • بھارت اقلیتوں کیلئے جہنم اور پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی
  • ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ جات جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی
  • چین پر محصولات عائد کرنے سے پیداہونے والے بحران پر وائٹ ہاؤس ایک ٹاسک فورس تشکیل دے گا
  • بجٹ سے پہلے کینالز منصوبہ ختم کرائینگے مراد علی شاہ:نواز‘ شہباز شریف نے  تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی‘ رانا ثنا
  • اوورسیز پاکستانی کنونشن کی کامیابی ریاست سے وابستگی کا مظہر ہے ، فیصل کریم کنڈی
  • نیشنل پولیس اکیڈمی کی بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل تنظیم نو کی جا رہی ہے، وزیرداخلہ