عمرکوٹ، پولیس کا مبینہ نجی جیل پر چھاپا، 24 ہاری بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
فائل فوٹو
سندھ کے ضلع عمرکوٹ میں پولیس نے ناصر آباد کے قریب مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مار کر خواتین اور بچوں سمیت 24 ہاری بازیاب کروالیے۔
پولیس کے مطابق ہاری خاتون نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ زمیندار نے انہیں جبری قیدی بنا رکھا ہے۔
خاتون کا بتانا تھا کہ زمیندار اہلخانہ سے جبری مشقت لیتا ہے اور اجرت کا حساب نہیں کرتا۔
پولیس کے مطابق بازیاب ہاریوں کو آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
راولپنڈی: 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی و قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
—فائل فوٹوراولپنڈی کے تھانہ مندرہ کے علاقے میں 7 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچی کا ماموں ہے، جس کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کو برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لیے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
راولپنڈی کے تھانہ مندرہ کی حدود میں 7 سال کی بچی کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا، اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل بچی گھر کے قریب کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ فیملی کے ساتھ مل کر بچی کی تلاش شروع کی تو بچی کی لاش زیرِِ تعمیر گھر سے ملی۔