BENGALURU:

بھارت کی ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلیجینس نے اداکارہ رانیا راؤ کو دبئی سے واپسی پر 14.8 کلو سونا رکھنے کی پاداش میں بنگلور ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ رانیا راؤ کو پیر کو گرفتار کرنے کے بعد مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں سے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔

حکام کےمطابق رانیا راؤ متحدہ عرب امارات کی ایک پرواز کے ذریعےدبئی سے بنگلور پہنچی تھیں جبکہ وہ غیرمعمولی پر بیرون ملک سفر کرنے پر زیرنگرانی تھیں۔

تفتیش کاروں نے انکشاف کیا کہ وہ مبینہ طور پر سونا اسمگلنگ میں ملوث ہیں اور مخصوص مقدار پہن کر اور کپڑوں میں سونے کی بارز چھپا کر اسمگل کرتی تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکام کو ان پر اس وقت شک ہوا جب وہ 15 روز میں 4 مرتبہ دبئی گئیں، پھر وطن واپسی پر ان کو ٹارگٹ کرکے کارروائی کی گئی۔

ابتدائی تفتیش کےمطابق یہ امکان سامنے آیا ہے کہ اداکارہ کسٹم میں تلاشی سے بچنے کے لیے اپنے رابطے کا استعمال کرتی رہی ہوں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ جب وہ ایئرپورٹ پر اتری ہیں تو انہوں نے مبینہ طور پر خود کو کرناٹکا پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کی بیٹی ظاہر کیا اور پولیس سے رابطہ کیا کہ انہیں گھر تک پہنچائیں۔

حکام اس حوالے سے بھی تفتیش کر رہے ہیں کہ آیا قانون نافذ کرنے والے عہدیداران بشمول اداکارہ کے رشتہ دار سرکاری افسران ان کی سرگرمیوں سے باخبر تھے یا وہ محض انہیں دھوکا دینے کے لیے غلط بیانی کر رہی ہیں۔

اداکارہ کے حوالے سے بتایا گیا کہ گرفتاری کے بعد انہیں بنگلور میں ڈی آر آئی ہیڈکوارٹرز منتقل کیا گیا جہاں ان سے پوچھ گچھ  کی جائے گی۔

تفتیش کے دوران اس بات کا بھی تعین کیا جائے گاکہ کیا وہ انفرادی طور پر یہ کام کر رہی ہیں یا بھارت دبئی کے درمیان فعال کسی بڑے اسمگلنگ نیٹ ورک سے منسلک ہیں۔

رانیا راؤ کو 2014 میں آنے والی فلم مانیکیا میں کناڈا سپر اسٹار سودیپ کے مقابلے میں کردار سے جانا جاتا ہے، اس کے علاوہ متعدد ساؤتھ انڈین فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رانیا راؤ

پڑھیں:

عازمین کیلئے پاکستانی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں شروع

سعید احمد سعید:عازمین کی حجاز مقدس روانگی کا معاملہ، پاکستانی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں شروع کردی گئیں۔
عازمین کی امیگریشن کیلئے 6کاونٹر بنائے جائیں گے، کاونٹرپر سعودی امیگریشن کا عملہ عازمین کی روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت عازمین کی امیگریشن کا عمل مکمل کرے گا
35سے زائد سعودی ٹیکنیکل ٹیم اور امیگریشن کا عملہ کل کراچی پہنچے گا،ذرائع
عازمین کیلئے23اور24 برج مختص کئے گئے ہیں
عازمین کے بیٹھنے کی سہولت کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں،ذرائع
رواں سال بھی کراچی سے جانیوالے عازمین روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت مستفید ہوں گے
حج آپریشن 28اور29اپریل سے شروع ہوجائے گا،ذرائع
ایئرپورٹ پر25تاریخ تک تمام انتظامات مکمل کرلئے جائیں گے، ایئرپورٹ انتظامیہ
عازمین ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں،ایئرپورٹ انتظامیہ

صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

متعلقہ مضامین

  • سونا بیچنے کی اے ٹی ایم مقبول
  • حج پر جانے والے عازمین کے لئے اچھی خبر
  • مانسہرہ: ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار
  • پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
  • عازمین کیلئے پاکستانی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں شروع
  • افغانستان سے کینیڈا اسمگلنگ کی کوشش ناکام، کشمش کے ڈبوں میں چھپائی گئی 2600 کلو افیون برآمد
  • معروف پاکستانی ٹک ٹاکر دبئی ایئرپورٹ پر زیر حراست
  • ٹک ٹا کر پتلو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار، رجب بٹ نےبھی تصدیق کردی
  • بھارتی لیجنڈری اداکارہ ممتاز بھی پاکستانی ڈراموں کی مداح نکلیں
  • منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد