Express News:
2025-12-13@23:04:17 GMT

کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

کراچی کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پورٹ قاسم گیٹ نمبر 2 کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں  بحق ہوگیا ۔متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 20 سالہ یحییٰ کے نام سے کی گئی جبکہ حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آیا تھا تاہم اس حوالے سے پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پولیس موٹرسائیکل نہ ڈھونڈ سکی، شہری کو چالان پر چالان ملنے لگے

لاہور:

شہری کو چالان پر چالان ملنے لگے جب کہ پولیس اس  کی چوری شدہ موٹرسائیکل تاحال نہیں ڈھونڈ سکی۔

معاملے کی تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے رائیونڈ میں شہری کو انوکھے ای چالان موصول  ہونے لگے کیوں کہ چوری شدہ موٹر سائیکل کو پولیس تاحال ڈھونڈ نہیں سکی مگر ای چالان شہری کے گھر باقاعدگی سے پہنچ رہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ شہری کی موٹر سائیکل 2024ء  میں چوری ہوئی تھی، جس پر شہری کی جانب سے تھانہ رائیونڈ میں فروری 2024ء  میں مقدمہ درج کروایا گیا تھا، تاہم پولیس میں مقدمے کے باوجود شہری کو گزشتہ روز اپنی چوری شدہ موٹر سائیکل کا دوسرا ای چالان بھی موصول ہوگیا۔

ای چالان کے مطابق چوری شدہ موٹر سائیکل لاہور ہی میں سڑکوں پر دوڑ رہی ہے، تاہم خود پولیس اس موٹر سائیکل کو تلاش کرنے میں بے بس یا پھر ناکام ہے، جس نے شہری کو دہری تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • 12 سال قبل دورانِ ڈکیتی چھینے جانے والی موٹر سائیکل کا چالان شہری کو موصول
  • ہنڈا موٹر سائیکل بلا سود اقساط پر کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟
  • پولیس موٹرسائیکل نہ ڈھونڈ سکی، شہری کو چالان پر چالان ملنے لگے
  • چوری شدہ موٹر سائیکل لاپتہ، مگر پھر بھی ای چالان حاضر
  • رائیونڈ میں شہری کو چوری شدہ موٹر سائیکل کے ای چالان موصول
  • محرابپور،ٹرالر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق،بچہ زخمی
  • موٹروے ایم 4 پر خانیوال کے قریب بس اور ٹریلرکی ٹکر، بس ہوسٹس جاں بحق
  • ٹنڈوجام ،ای چالان سے تنگ شہریوں نے سفر کم کردیا
  • ایئر پورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی خاتون کو کچلتے ہوئے فرار ہوگئی
  • کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی ٹریفک نے ایک روز میں 3 جانیں لے لیں