مصطفیٰ قتل کیس؛ ملزم ارمغان کے والد نے دروازہ نہ کھولا، ایف آئی اے کی ٹیم ناکام لوٹ گئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
کراچی:
ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سیل کی ٹیم مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر تفتیش کے لیے پہنچی مگر دروازہ نہ کھولے جانے پر ناکام واپس لوٹ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سیل نے ارمغان قتل کیس کی تحقیقات تیز کردی۔ تفتیش کیلیے ایف آئی اے کی ٹیم نے ملزم ارمغان کے گھر دورہ کیا لیکن گھر کے اندر داخل ہونے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
ایف آئی اے کے اہلکار ایس ایچ او گزری کے ہمراہ ملزم ارمغان کے گھر کے باہر تقریباً ایک گھنٹے تک کھڑے رہے ۔ اس موقع پر ملزم ارمغان کے وکلا بھی گھر کے باہر موجود تھے ۔ ایف آئی اے اور پولیس اہلکار ایک گھنٹے تک ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی سے رابطے کی کوشش کرتے رہے اور دروازے کھٹکھٹاتے رہے لیکن ملزم ارمغان کے گھر کا دروازہ نہیں کھولا گیا۔
واضح رہے مصطفیٰ قتل کیس کی تفتیش کیلیے پولیس کی جانب سے ایف آئی اے کو خط لکھا گیا تھا جس کے بعد ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل اور اینٹی منی لانڈرنگ سیل نے خصوصی ٹیم بنا کر ملزم ارمغان کے حوالے سے تفتیش شروع کی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملزم ارمغان کے گھر ایف آئی اے قتل کیس
پڑھیں:
خیرپور: کم عمر میں شادی، نکاح خواں، لڑکی کا والد اور گواہ گرفتار
—فائل فوٹوخیرپور کے علاقے سیٹھارجہ میں کم عمر میں شادی کی تقریب پر پولیس نے کارروائی کر کے نکاح خواں، لڑکی کے والد اور گواہ کو گرفتار کر لیا۔
اس حوالے سے ایس ایس پی سمیع اللّٰہ کا کہنا ہے کہ لڑکی اور لڑکے کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے 18 سال سے کم عمر کی شادی کرانے پر 3 سال تک قید، 2 لاکھ جرمانہ، بل تیارانہوں نے کہا کہ چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت سرکاری مدعیت میں مقدمہ نکاح خواں، لڑکا اور لڑکی کے والد سمیت 8 افراد کے خلاف درج کیا ہے۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ لڑکا اور لڑکی کی عمر 14سال ہے، عمر کے تعین کے لیے کارروائی جاری ہے۔