پاکستان میں عید کب ہوگی؟ پیشگوئی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
پاکستان میں ماہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ جاری ہے تاہم لوگوں بالخصوص بچوں کو عید کا شدت سے انتظار ہے۔دنیا بھر سمیت پاکستان میں مسلمانوں کے ماہ مقدس رمضان المبارک کا آغاز ہوچکا ہے اور پہلا عشرہ جاری ہے۔ اس ماہ مبارک میں جہاں اہل اسلام اللہ کی رضا کے لیے روزے رکھتے ہیں، وہیں انعام میں ملنے والے عید کے تہوار کی تیاریاں بھی کرتے ہیں۔قمری ماہ 29 یا 30 ایام پر مشتمل ہوتا ہے۔ ہر سال لوگ بالخصوص بچے اس بات کے منتظر ہوتے ہیں کہ عید کا چاند 29 کا ہو گا یا 30 کا۔ ماہرین نے رواں ماہ رمضان سے متعلق پیشگوئی کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سال پاکستان میں 29 روزے ہونے اور عیدالفطر پیر 31 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے۔رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 29 مارچ 2025 کو پاکستان وقت کے مطابق دوپہر 3 بج کے 58 منٹ پر پیدا ہوگا۔ماہرین فلکیات کے مطابق 29 ویں روزے کو شوال کا چاند نظر آنے کے لیے اتوار 30 مارچ کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر کم از کم 18 گھنٹے سے زائد ہونی چاہیے جب کہ سرچ کونسل کے مطابق 29 روزے کو افطار کے وقت پاکستان کے تمام علاقوں میں چاند کی عمر 26 گھنٹوں سے زائد ہوچکی ہوگی۔اس حساب سے 29رمضان المبارک یعنی اتوار 30 مارچ 2025 کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویت ہلال کے لیے کم از کم 18 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے وہ پاکستان کے تمام علاقوں میں 26 گھنٹوں سے بھی زائد ہو چکی ہوگی ۔اس پیشگوئی کے مطابق اتوار 30 مارچ 2025 کی شام پاکستان کے جس علاقے میں بھی مطلع صاف ہوا، وہاں چاند کی رویت با آسانی ہو جائے گی۔اگر اتوار 30 مارچ کی شام پاکستان میں چاند نظر آیا تو ملک بھر میں عیدالفطر پیر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اتوار 30 مارچ پاکستان میں کے مطابق چاند کی کی شام
پڑھیں:
گلشن اقبال 13 ڈی میں شہری کے ہاتھوں ڈاکو ہلاک
کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی 2 میں شہری کے ہاتھوں ڈاکو کی ہلاک ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں کار سوار شہری کو ڈاکو پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکو عادی جرائم پیش تھا اور اُس کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے شہری کی تلاش کی جا رہی ہے تاکہ مزید حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
دوسری طرف پولیس کو بلدیہ ٹاؤن میں منگل بازار گراؤنڈ سےایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، متوفی کی عمر 45 سے 50 سال کےدرمیان ہے، شناخت نہیں ہوسکی۔