گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور بیٹے کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ افواج کو جب ضرورت پڑی نوجوان انکے ساتھ کھڑے ہونگے، آرمی چیف، افواج اور سرحدیں کمزور ہوئیں تو ہمارا حال عراق، لبنان، فلسطین جیسا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور اُن کے بیٹے کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے، یہ انکشاف کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تیسرے عوامی افطار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ اس رمضان المبارک میں مجھے اور میرے بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں گئیں، مجھے کہا گیا کہ اس بار رمضان میں لوگوں کو مت بلائیں، مگر میں نے منع کر دیا اور کہا کہ مجھے اپنوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر ہاﺅس کراچی میں رمضان المبارک کی تیسری افطار ڈنر میں بھی ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کوئی کچھ بھی کہے افواج پاکستان کیلئے نعرے اور ان کیلئے دعائیں کراﺅں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس رمضان المبارک کا اہتمام اتحاد رمضان بنا رہے ہیں، افواج کو جب ضرورت پڑی نوجوان ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، آرمی چیف، افواج اور سرحدیں کمزور ہوئیں تو ہمارا حال عراق، لبنان، فلسطین جیسا ہوگا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کامران خان ٹیسوری گورنر سندھ کامران کہا کہ
پڑھیں:
کینالز منصوبہ،صدرمملکت آصف علی زرداری نے دستخط کیے تھے، ایاز لطیف پلیجو کا انکشاف
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نہروں کی حمایت کرتی ہے، انہیں اسی بنیاد پر اقتدار ملا۔ بدین میں نیشنل پیپلز موومنٹ (این پی ایم) نے نہروں کے منصوبے کے خلاف ریلی نکالی جس سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ
نیشنل پیپلز موومنٹ (این پی ایم) کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نہروں کی حمایت کرتی ہے، انہیں اسی بنیاد پر اقتدار ملا۔نہریں کھود کر دریائے سندھ کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نئی نہریں کھودنے کی سمری پر سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے دستخط نہیں کیے تھے بلکہ موجودہ صدر آصف علی زرداری نے دستخط کیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وہ دریائے سندھ پر نئی نہروں کے منصوبے کو مسترد کرتے ہیں۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ چولستان میں 6 نہریں کھودنے سے سندھ کا پانی بند ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں :کنول عالیجا، مصنوعی ذہانت کے بل پر عالمی کاروباری اداروں تک رسائی پانے والی باہمت خاتون