چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان نے اسٹارلنک ٹیم سے ملاقات کی جس میں  پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے فروغ کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ملاقات جی ایس ایم اے موبائل ورلڈکانگریس 2025 پر بارسلونا میں ہوئی،ملاقات میں  ریگولیٹری فریم ورک اور خدمات کے مؤثر انضمام پر مبنی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق پاکستان کے دوردراز علاقوں میں معیاری براڈ بینڈ رسائی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی اے نے ملک میں کنیکٹیویٹی کے فروغ کےلیے جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کا اعادہ کیا۔ترجمان پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ اسٹارلنک کی رجسٹریشن کے لیے سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ بات چیت جاری ہے، سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ رجسٹریشن لائسنس کے حصول کی لازمی شرط ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پی ٹی اے

پڑھیں:

وفاقی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ سے میٹا وفدکی ملاقات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251212-08-18

 

اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ سے میٹا کے اعلیٰ سطحی وفد نے دفتر میں ملاقات کی، جہاں پاکستان میں ڈیجیٹل سیکیورٹی، ذمہ دار ٹیکنالوجی گورننس اور صارفین کے تحفظ کے لیے دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد میں دانیہ مختار (ہیڈ آف پبلک پالیسی Meta، پاکستان)، شی اِنگ تے (لیڈ کانسل، پاکستان و  ساتھ/سنٹرل ایشیا Meta)، نور بانو (ریگولیٹری کمپلائنس، Meta)، میلوڈی گوہ (ریگولیٹری اسکیلیشنز، Meta)، سحر طارق (کانٹینٹ پالیسی ڈیولپمنٹ، Meta) اور ربیکا اوہ(واٹس ایپ پالیسی، Meta) شامل تھیں۔ملاقات میں آن لائن سیفٹی فریم ورکس کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی، خصوصا خواتین، بچوں اور مختلف طبقات کے تحفظ کے لیے درکار اقدامات پر بات ہوئی۔ دونوں فریقین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ہونے والے آن لائن فراڈ روکنے کے لیے بہتر رپورٹنگ نظام، حفاظتی پروٹوکولز اور ڈیجیٹل لٹریسی کو بڑھانے کے امکانات کا جائزہ بھی لیا، تاکہ شہریوں کو ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول فراہم کیا جا سکے۔وفاقی وزیر نے حکومتِ پاکستان کے محفوظ، جامع اور شہری مرکوز ڈیجیٹل ایکوسسٹم کے ویژن کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ڈیجیٹل گورننس میں جاری اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزارت عالمی ٹیکنالوجی شراکت داروں، بالخصوص Meta، کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گی تاکہ پاکستان میں ایک محفوظ، قابلِ اعتماد اور اختراع پر مبنی ڈیجیٹل ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔

 

 

خبر ایجنسی

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کی برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم ڈیوڈ لیمی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • سپیکر پنجاب اسمبلی سے برطانوی وزیر مملکت کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیر تجارت سے یمن کے سفیر کی ملاقات‘ دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
  • پاکستان نے کرپٹو کرنسی کی تیاری کیلیے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو اجازت نامہ جاری کردیا
  • پاکستان نے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو ابتدائی تیاری کیلئے این او سی جاری کر دیا
  • مریم نوازسے نیدرلینڈز کے سفیر کی ملاقات، تجارت وسرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
  • بلاول بھٹو سے گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • محسن نقوی کی عراقی ہم منصب سے ملاقات، زائرین کی سہولت کے انتظامات پر تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ سے میٹا وفدکی ملاقات
  • سعودی ولی عہد کی اریٹیریا کے صدر اور انتونیو گوتیریس سے ملاقاتیں