چیمپئنز ٹرافی، دوسرا سیمی فائنل دیکھنے بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا لاہور پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز )جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا لاہور پہنچ گئے۔ راجیو شکلا فیملی کے ہمراہ لاہور پہنچے، بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل دیکھیں گے۔

رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور ملائیشین کرکٹ بورڈ کے سربراہان بھی کل لاہور میں میچ دیکھیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا سے نجی ہوٹل میں قومی کرکٹرز نے بھی ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات کرنے والوں میں قومی کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان شامل ہیں۔

قبل ازیں، بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کے لیے پاکستان پہنچیں گے، جو 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا۔

بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ راجیو شکلا 6 مارچ کو بھارت آنے سے پہلے 2 دن تک پاکستان میں رہیں گے۔واضح رہے کہ آج آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی تھی۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا دوسرا فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کل ہوگا، فاتح ٹیم 9 مارچ (اتوار) کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت سے مدمقابل ہوگی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے چیمپئنز ٹرافی

پڑھیں:

امارات کے نائب وزیراعظم اسلام آباد پہنچ گئے

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے.

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شیخ عبد اللّٰہ بن زاید النہیان کا استقبال کیا۔

شیخ عبد اللّٰہ بن زاید اپنے دو روزہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا، سب سے زیادہ پیسے کون لے رہا ہے؟
  • پاکستان سپر لیگ 10 شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز’’براہ راست دیکھنے‘‘ کا نیا ریکارڈ قائم
  • امریکی نائب صدر جے ڈی وینس تجارتی مذاکرات کے لیے بھارت پہنچ گئے
  •   نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ یو اے ای  دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے
  • سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے وفد کی کمشنر لاہور سے ملاقات، لہر منصوبے پر تحفظات کا اظہار 
  • امارات کے نائب وزیراعظم اسلام آباد پہنچ گئے
  • جیسن گلیسپی کا پی سی بی پر واجبات کی عدم ادائیگی کا الزام، پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف بھی آگیا
  • اسٹیڈیم سے نام ہٹانے کا معاملہ؛ سابق کپتان بھڑک اُٹھے، عدالت جانے کا اعلان
  • “سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے” درخواست موصول ہوگئی
  • لڑکے سے لڑکی بننے والی سابق بھارتی کرکٹر سےمتعلق انکشافات سامنے آگیا