بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ ناکام
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے حملہ کردیا، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کی اور حملہ ناکام بناتے ہوئے 6 خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔
اس حوالے سے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افطار کے بعد دہشت گردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد گھبراگئے، بارود سے لدی گاڑیاں دیوار سے ٹکرا دیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑیاں کینٹ کی دیوار سے ٹکرائی، مختلف انٹری پوائنٹس پر سیکیورٹی عملے نے 6 خارجیوں کو ہلاک کیا۔سیکیورٹی اہلکاروں نے انٹری پوائنٹس پر دیگر دہشت گردوں کو بھی گھیرلیا، بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے سے قریبی مسجد اور گھر کو نقصان پہنچا۔گھرکی چھت منہدم ہونے سے معصوم شہریوں کے زخمی ہونے اور شہادتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا تمام خارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بنوں کینٹ
پڑھیں:
صدر مملکت نے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو سراہا
سٹی 42:صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا
صدر مملکت نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران خوارجی سرغنہ کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا، صدر مملکت کا ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ، صدر مملکت نے کہا سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی،
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
*