اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولن الرجی کا سیزن شروع ہوگیا۔
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے مطابق پولن کا پھیلاؤ مارچ کے دوسرے اورتیسرے ہفتے کے دوران انتہا پر ہوگا، دمہ اور سانس کے مریض پولن بڑھنے سے شدید متاثر ہوسکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایاکہ مختلف سیکٹرز میں پولن کی سطح کی نگرانی کیلئے آلات نصب ہیں، سیکٹرایچ8، ایف10،ای 8 اور جی 6 میں آلات نصب کیے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بہارکے آغاز کے ساتھ پولن کی مقدار بتدریج بڑھتی ہے، پولن کی مقدار پھولوں کے مکمل کھلنے پر اپنی انتہائی سطح پرپہنچ جاتی ہے، اسلام آباد میں پیپرمل بیری کے پولن کا غلبہ ہے جوکُل پولن کا 97 فیصد حصہ بناتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پولن کی زیادہ سے زیادہ مقدار45 ہزار ذرات فی مکعب میٹر تک پہنچ سکتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی میں ہیٹ ویو، سورج سوا نیزے پر آگیا
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے ایک بُری خبر کا الرٹ جاری کر دیا۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں آج سے ہیٹ ویو کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید گرمی اور حبس کا سامنا ہے۔ موسم ناصرف گرم بلکہ مرطوب بھی ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات پہلے ہی کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر چکا ہے، اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، دھوپ میں سفر سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور گرمی سے بچاؤ کی دیگر تدابیر اختیار کریں۔