لاہور: پنجاب حکومت نے چار افسران کے تقروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔
سیکرٹری محکمہ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ صائمہ سعید کو عہدے سے ہٹا کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا جبکہ شاہدہ فرخ نوید ڈی جی سپیشل ایجوکیشن کا تبادلہ کرکے سیکرٹری محکمہ سپیشل ایجوکیشن تعینات کردیا گیا۔
علاوہ ازیں محمد سلیم افضل کو ڈی جی سپیشل ایجوکیشن تعینات کردیا، طیب فرید ڈائریکٹر جنرل واسا پنجاب اور سپیشل سیکرٹری ہائوسنگ کا اضافی چارج دیدیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پہلے فلم سٹی ‘ سٹور یوپوسٹ پروڈکشن لیب سکول کے قیام کا فیصلہ ‘ مریم نواز نے منظوری دیدی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فلمی صنعت کی بحالی کے لیے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے امدادی رقوم کی فراہمی کے لیے 8 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کمیٹی کی کنوینر ہوں گی۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پنجاب کے پہلے فلم سٹی، فلم سٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب، پاکستان کے پہلے فلم سکول کے قیام کی منظوری دے دی۔ نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فلم سٹی، فلم سٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب کے لیے جگہ مختص کر دی گئی۔ ڈیزائن سمیت دیگر اقدامات پر پیشرفت کا پہلا جائزہ بھی مکمل کیا گیا۔ پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد ''پنجاب فلم فنڈ ڈسپرسمنٹ کمیٹی'' تشکیل دی گئی۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ کمیٹی رواں مالی سال میں پنجاب کی فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے فلم سازوں کو گرانٹ جاری کرے گی۔ وزیر اطلاعات عظمی بخاری، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی، سیکرٹری منصوبہ بندی آصف طفیل، سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل، سیکرٹری سیاحت فرید احمد تارڑ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کمیٹی فلم سازوں اور فلم ساز کمپنیوں کی درخواستوں کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی نئی فلموں کی تیاری اور نامکمل فلموں کے سکرپٹ کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی فنڈ کے انتظام، اہلیت کے معیار اور باکس آفس مراعات سے متعلق امور پر فیصلہ کرے گی۔ کمیٹی کو کسی معاملے پر ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔ مریم اورنگزیب کی صدارت میں کمیٹی کے پہلے اجلاس میں وزیر اعلی مریم نوازشریف کے وژن پر عملدرآمد کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔ علاوہ ازیں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ مسیحی بہن بھائیوں کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں۔ ایسٹر کا تہوار خوشی اور امید کا استعارہ ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ ایسٹر سمیت ہر تہوار میں محبت و بھائی چارے کا پیغام پوشیدہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا
  • پہلے فلم سٹی ‘ سٹور یوپوسٹ پروڈکشن لیب سکول کے قیام کا فیصلہ ‘ مریم نواز نے منظوری دیدی
  • کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، ماہرین نے شہریوں کو خبردار کردیا
  • سندھ بلڈنگ ، سرپرستوں کی مہربانیاں ،ضلع وسطی میں تعمیرات جاری
  • فلمی صنعت کی بحالی؛ وزیراعلیٰ پنجاب نے امدادی رقوم کی فراہمی کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی
  • پنجاب کا کوئی محکمہ ترقیاتی اہداف حاصل نہیں کر سکا، فنانشل رپورٹ نے قلعی کھول دی
  • پاکستان ہمیشہ امن مشنز کا حامی رہا،عالمی امن کیلئے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں گے، محسن نقوی
  • امتحانی بدانتظامی پر سنٹر سپرنٹنڈنٹ  معطل
  • عالمی امن کیلئے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں گے، محسن نقوی
  • محکمہ اسکول ایجوکیشن نے یکم جون سے چھٹیاں دینے کی سمری وزیراعلیٰ کو بھجوا دی