چیمپیئنز ٹرافی سیمی فائنل میں بھارت سے شکست کی وجہ کیا ہے؟ آسٹریلوی کپتان نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارت سے شکست کی وجہ بیان کردی۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ نے کہاکہ بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 300 رنز سے زیادہ کا ہدف نہ دینا نتیجے پر اثر انداز ہوا۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل، بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
انہوں نے کہاکہ یہ ہماری حکمت عملی تھی کہ بھارت کو 300 سے زیادہ رنز کا ٹارگٹ دیں گے، لیکن ہم اس میں ناکام رہے۔
آسٹریلوی کپتان نے کہاکہ اگر ہم اپنی حکمت عملی کے مطابق 300 سے زیادہ رنز اسکور کر لیتے تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا، تاہم اب مستقبل میں ٹیم کی کارکردگی بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ اسٹیو اسمتھ نے کہاکہ فل ٹاس پر وکٹ گنوانا میچ کا فیصلہ کن لمحہ ثابت ہوا۔
واضح رہے کہ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
آج کے میچ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے 73 رنز اسکور کیے اور وہ محمد شامی گیند پر آؤٹ ہوئے جب آسٹریلیا کا مجموعی اسکور 198 تھا۔
یہ بھی پڑھیں پہلا سیمی فائنل: بھارتی کھلاڑیوں نے بازؤوں پر سیاہ پٹیاں کیوں باندھیں؟
آسٹریلوی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ دبئی کی پچ سلو ہے جس نے بیٹنگ کو مشکل بنایا، اس کے علاوہ ہماری ٹیم میں کچھ نئے کھلاڑی بھی ہیں جنہیں بڑے ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا تجربہ حاصل ہوا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آسٹریلوی کپتان آسٹریلیا اسٹیو اسمتھ بھارت چیمپیئنز ٹرافی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم سیمی فائنل شکست کی وجہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آسٹریلوی کپتان آسٹریلیا اسٹیو اسمتھ بھارت چیمپیئنز ٹرافی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم سیمی فائنل شکست کی وجہ وی نیوز چیمپیئنز ٹرافی آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے سیمی فائنل نے کہاکہ
پڑھیں:
ایم کیو ایم نے سینیٹ کی خالی نشست کے انتخاب کیلئے نام فائنل کر لیے
—فائل فوٹومتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سینیٹ کی خالی نشست کے انتخاب کے لیے نام فائنل کر لیے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے مجاہد رسول اور نگہت مرزا کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے جائیں گے۔
سینیٹ کی نشست پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا۔
16 اپریل کو الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن شیڈول کا اعلان کیا تھا۔
کراچی سے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹ انتخاب 6 مئی کو سندھ اسمبلی میں ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان سینیٹ انتخاب کے ریٹرننگ افسر ہوں گے۔