ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری بیان کے مطابق اس حوالے سے ضلع گلگت کے تینوں سب ڈویژنوں میں مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں میں اشیاء کی خرید و فروخت کی براہ راست نگرانی کرینگے اور سرکاری نرخنامہ سے زیادہ قیمتیں وصول کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جاۓ گا اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے  گلگت کی ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ ہے اور ایام میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو معمول پر رکھنے اور مقررہ قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ گلگت نے اہم اقدامات اٹھاۓ ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری بیان کے مطابق اس حوالے سے ضلع گلگت کے تینوں سب ڈویژنوں میں مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں میں اشیاء کی خرید و فروخت کی براہ راست نگرانی کرینگے اور سرکاری نرخنامہ سے زیادہ قیمتیں وصول کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جاۓ گا اور پرائس کنٹرول میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جاۓ گی۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنر کے آفس میں شکایات سیل قائم کیے گئے ہیں، کسی بھی شکایت پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حوالے سے

پڑھیں:

پی آئی اے کی باکو کیلئے لاہور سے پہلی پرواز روانہ

پی آئی اے نے باکو کیلئے پروازں کا آغاز کردیا، لاہور سے پہلی پرواز روانہ ہوگئی۔پی آئی اے کی باکو کیلئے پروازں کا آٖغاز ہوگیا، علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ لاہور سے پی آئی اے کی پرواز 159 نے باکو کیلئے اڑان بھر لی، جس میں 174مسافر سوار تھے، پہلے مرحلے میں لاہورباکو کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔پرواز کی روانگی سے قبل لاہورایئرپورٹ کے بین الاقوامی روانگی لائونج میں خصوصی تقریب ہوئی، جس میں کیک بھی کاٹا گیا، تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف، آزربائیجان کے سفیر خضر فرہادیو، سیکرٹری ڈیفنس میجر جنرل عامر اشفاق کیانی، ڈی جی پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی سمیر سعید سمیت ائر پورٹ مینجر لاہورنذیر خان نے خصوصی شرکت کی۔سول ایوی ایشن کی جانب سے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے، اس موقع پر پی آئی اے مسافروں کو تحائف بھی دئیے گئے۔قومی ایئرلائنز کی جانب سے باکو کی پروازیں شروع ہونے کی خوشی میں ایک روڈ شو کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں تمام ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز اور سیاحت سے منسلک افراد نے شرکت کی۔پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایشیا کا یورپ کہلائے جانے والا شہر باکو دنیا کے ایک بڑے سیاحتی مقام کی حیثیت سے ابھر رہا ہے، خوبصورت ترقی یافتہ شہر باکو کی وجہ شہرت لذیذ کھانے، تاریخی مذہبی اور ثقافتی مقامات ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی، 25 سے زائد زخمی
  • ضلع جامشورو:مزدا گاڑی کا خوفناک حادثہ،خواتین، بچوں سمیت 14 افراد ہلاک
  • جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی، 30 زخمی
  • افغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم
  • افغان شہریوں کی واپسی، شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم
  • افغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کےازالے کیلئے کنٹرول روم قائم
  • بین المذاہب ہم آہنگی، واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ایسٹر کی خصوصی تقریب کا انعقاد
  • افغان شہریوں کی واپسی: ازالہ شکایات کیلئے وزارت داخلہ میں24/7 کنٹرول روم قائم
  • افغان شہریوں کی واپسی؛ ازالہ شکایات کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم
  • پی آئی اے کی باکو کیلئے لاہور سے پہلی پرواز روانہ