امریکی صدر کے فوجی امداد روکنے کے اعلان پر یوکرین نے کہا ہے کہ اس کی افواج اب بھی فرنٹ لائن پر روسی افواج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ولودیمیرزیلنسکی کے معافی نہ مانگنے کے اعلان پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین کی فوجی امداد روکنے کا حکم دیدیا۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ یوکرین کی فوجی امداد کی بندش کب تک رہے گی تاہم روس یہ سمجھتا ہے کہ یہ بندش یوکرین کی جانب سے جنگ نہ کرنے کی ضمانتیں دینے تک برقرار رہنی چاہئیں۔

دوسری جانب یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر کی فوجی امداد روکنے کے باوجود اس کی افواج فرنٹ لائن پر روس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گی۔

یوکرین کے وزیرِ اعظم ڈینس شمیہال نے کہا کہ ان کی حکومت کے پاس اپنے فوجیوں کو سپلائی فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری وسائل موجود ہیں۔

تاحال یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی امداد کی بندش پر کوئی عوامی ردعمل نہیں دیا تاہم انھوں نے جرمنی کے چانسلر فریڈرش مرز کے ساتھ اپنی بات چیت کا ذکر کیا، جس میں جرمنی کی فوجی اور مالی امداد کی اہمیت پر بات کی گئی۔

البتہ یوکرین کی وزارتِ دفاع نے کہا کہ ٹرمپ کا یہ فیصلہ یوکرین کی جنگ میں امداد کی کمی کو بڑھا سکتا ہے، حالانکہ اس کا فوری اثر اتنا شدید نہیں ہوگا کیونکہ یوکرین اب پہلے کی نسبت امریکی فوجی امداد پر کم انحصار کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فوجی امداد روکنے کی فوجی امداد یوکرین کی امداد کی

پڑھیں:

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز قوانین کیخلاف ورزی سے باز رہیں، طلال چوہدری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے پاکستان کے حوالے سے معیار کو دہرا قرار دے دیا اور کہا اگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے تعاون نہ کیا تو برازیل ماڈل بھی اپنایا جاسکتا ہے۔ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے سوال اٹھایا کہ سوشل میڈیا سے چائلڈ پورنو گرافی کا ڈیٹا آٹو ڈیلیٹ ہوجاتا ہے تو دہشگردی کا کیوں نہیں ہو تا؟

وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری اوروزیر مملکت قانون بیرسٹر عقیل نے اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دی۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر چوبیس گھنٹےمیں ویڈیوز ڈیلیٹ کردی جاتی ہیں۔ جبکہ ایکس دہشتگردی میں ملوث اکاؤنٹس کے آئی پی ایڈریس تک رسائی نہیں دیتا۔ اگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے تعاون نہ کیا تو برازیل ماڈل بھی اپنایا جاسکتا ہے۔ برازیل ماڈل میں ایکس کی بندش اور جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔ وزیر مملکت قانون نے کہا کہ اس معاملے پر عالمی عدالت سے بھی رجوع کیا جاسکتا ہے۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے بھی کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی سے باز رہیں ، ورنہ ہم ایکشن پر مجبور ہوجائیں گے، چوبیس جولائی کو سوشل میڈیا ریگولیشن کا انتباہ جاری کیا تھا۔ سوشل میڈیا پرجدید ٹیکنالوجی اے آئی اورالگوریدم سے دہشتگردی پھیلائی جاتی ہے۔ اس معاملے پر کچھ سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کا رسپانس انتہائی کمزور ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث انیس اکاؤنٹس بھارت اور اٹھائیس افغانستان سے آپریٹ کئے جارہے تھے۔ ایکس اور فیس بک کا دہشتگردی میں ملوث اکاؤنٹس کیخلاف رسپانس انتہائی کمزور ہے۔ حکومت پھر مطالبہ کرتی ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پاکستان میں اپنے دفاتر کھولیں۔ افغانستان سے چالیس کالعدم تنظیموں کے آپریٹ ہونے کے شواہد موجود ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اتحادی اور دیوار ہے۔ اگر یہ دیوار کمزور ہوئی تو مغرب تک دہشتگردی کی اس آگ کی لپیٹ میں آجائےگا۔

متعلقہ مضامین

  • شام میں امریکی اور شامی فوجیوں کے مشترکہ گشت کے دوران فائرنگ، متعدد زخمی
  • شام: امریکی اور شامی افواج کے مشترکہ گشت پر فائرنگ، کئی فوجی زخمی
  • 20 امریکی ریاستوں کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایچ ون بی ویزا فیس کیخلاف مقدمہ دائر
  • ٹرمپ کا وینزویلین اسمگلروں کیخلاف زمینی کارروائی کا اعلان
  • ٹرمپ کا بڑا اعلان: وینزویلا کے خلاف فوجی کارروائی کا خطرہ بڑھ گیا
  • روس بھی جوہری ہتھیاروں میں کمی چاہتا ہے، ٹرمپ
  • روس ڈونباس پر کنٹرول چاہتا ہے لیکن اسے قبول نہیں کریں گے، زیلینسکی
  • منشیات اسمگلنگ کا الزام، ٹرمپ کا وینزویلا کیخلاف زمینی کارروائی کا عندیہ
  • یوکرین جیسے تنازعات تیسری عالمی جنگ تک پہنچ سکتے ہیں: ٹرمپ نے خبردار کردیا
  • سوشل میڈیا پلیٹ فارمز قوانین کیخلاف ورزی سے باز رہیں، طلال چوہدری