عبرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج میں آپریشنز ڈویژن کے سربراہ میجر جنرل اودید باسیوک نے اپنا استعفیٰ چیف آف سٹاف کو پیش کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قابض صیہونی فوج میں آپریشنز ڈویژن کے سربراہ نے استعفیٰ دیدیا۔ عبرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج میں آپریشنز ڈویژن کے سربراہ میجر جنرل اودید باسیوک نے اپنا استعفیٰ چیف آف سٹاف کو پیش کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق باسیوک قابض فوج کی درجہ بندی میں چیف آف اسٹاف ایال ازمیر اور ان کے نائب کے بعد تیسرے آدمی ہیں۔ ان کا استعفیٰ چیف آف اسٹاف ہرزی ہلیوی کی جگہ لینے سے دو دن قبل متوقع تھا، جس کے نتیجے میں ایال کو ان کی جگہ پر تعینات کیا گیا تھا۔عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے اطلاع دی ہے کہ باسیوک نے قابض فوج سے ریٹائر ہونے کے اپنے ارادے کا اعلان نئے چیف آف سٹاف کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں کیا تھا، جس نے ان کی درخواست قبول کر لی، لیکن آپریشنل چیلنجوں کی روشنی میں آنے والے مہینوں تک اس عہدے پر برقرار رہنے کو کہا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: چیف آف

پڑھیں:

غیر ملکی خاتون پریزینٹر نے حسن علی کو 'جوکر' قرار دیدیا، ویڈیو وائرل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیڈنگ وکٹ ٹیکر بالر حسن علی کو غیر ملکی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے 'جوکر' قرار دیدیا۔

گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، جہاں ہوم ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم محض 119 رنز بناکر پویلین گئی اور یوں کراچی کنگز نے میچ 67 رنز سے جیت لیا تھا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کی "معروف ماڈل" کو گھورنے کی ویڈیو وائرل

اس میچ کے دوران آسٹریلوی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے حسن علی کی تعریف کی اور انہیں مزاحیہ انداز میں جوکر کہا، اس موقع پر فاسٹ بولر نے انکی بات کا جواب بھی دیا۔

مزید پڑھیں: میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئیں؛ ایرن ہالینڈ کو کراچی کے فینز کی یاد ستانے لگی

واضح رہے کہ فاسٹ بولر نے رواں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں وہاب ریاض کی 113 وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • علامہ ساجد نقوی سے امامیہ علماء کونسل کوہاٹ ڈویژن کے وفد کی ملاقات
  • اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا اقدام، ایک لاکھ ملازمین کی نوکریاں خطرے میں
  • خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، سرغنہ سمیت 6 خوارج ہلاک
  • فلسطینی ریڈ کراس نے طبّی کارکنوں پر حملے کی اسرائیلی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا
  • امن خراب کر کے پہاڑوں پر قابض ہونے کا جواز ڈھونڈنے کی سازش ہو رہی ہے، کاظم میثم
  • ایمان مزاری اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جبری گمشدگیوں کی کمیٹی سے مستعفی 
  • اسرائیلی فوج نے فلسطینی امدادی کارکنوں کی ہلاکت کو پیشہ ورانہ ناکامی قرار دیدیا، ڈپٹی کمانڈربرطرف
  • اپنی سبسڈی اور خیرات واپس لے لو،کسانوں کو گندم کا ریٹ نہیں مل رہا؛ سربراہ کسان اتحاد
  • غیر ملکی خاتون پریزینٹر نے حسن علی کو 'جوکر' قرار دیدیا، ویڈیو وائرل
  • اختر مینگل کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کیخلاف عدالت جانے کا اعلان