انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کا جانوروں کے ساتھ بھرپور دن،دودھ پلایا، ویٹرنری سہولیات کا جائزہ لیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کا جانوروں کے ساتھ بھرپور دن،دودھ پلایا، ویٹرنری سہولیات کا جائزہ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز
نئی دہلی(سب نیوز )انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست گجرات کے شہر جام نگر ونتارا میں جانوروں کے ساتھ بھرپور دن گزارا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں جانوروں کے ساتھ گھلنے ملنے کی تصاویر شیئر کیں۔
جام نگر کے زو ونتارا میں نریندر مودی نے شیر کے بچوں، سفید شیر کے بچوں، بندروں سمیت آرتھرائٹس کے مرض میں مبتلا ہاتھیوں کے ساتھ دن گزارا۔ ونتارا بنیادی طور پر جانوروں کی بحالی اور ریسکیو کا سینٹر ہے جسے چڑیا گھر بھی کہا جا سکتا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق نریندر مودی آرتھرائٹس کے مرض میں مبتلا ہاتھیوں سے ملے جو ہاہیڈروتھیراپی پولز میں ریکوری کر رہے تھے۔انہوں نے ونتارا میں موجود وائلڈ لائف ہسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں جانوروں کے لیے ویٹرنری سہولیات جیسے ایم آر آئی، سی ٹی سکین اور آئی سی یو بھی شامل ہیں۔
ایک تصویر میں نریندر مودی کو گینڈے کو پانی پلاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ نریندر مودی نے ونتارا میں ایسے ہاتھیوں کا بھی معائنہ کیا جو کہ تیزاب گردی کا شکار تھے۔ا ن ہاتھیوں کا علاج ونتارا کی وائلڈ لائف ہسپتال میں جاری ہے۔انڈین وزیراعظم نے اپنے دورہ ونتارا میں ببر شیر کے ساتھ بھی تصویر شیئر کی۔ اسی طرح نریندر مودی نے اس سینٹر میں شیر کے ننھے بچے کو دودھ بھی پلایا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جانوروں کے ساتھ
پڑھیں:
خیرپور: ببرلو بائی پاس پر وکلا کا احتجاج، جانوروں سے بھرے ٹرک سمیت متعدد گاڑیاں پھنس گئیں
کولاج فوٹو: اسکرین گریبخیر پور میں کینال منصوبے کے خلاف ببرلو بائی پاس پر وکلا کے احتجاج کے موقع پر رانی پور اور سکھر کے درمیان سیکڑوں مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں۔
ان گاڑیوں میں جانوروں سے بھرے درجنوں ٹرک بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ جانوروں کے بیوپاریوں نے سندھ حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ان بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹے سے زیادہ وقت ہوچکا ہے اور پھنسے ہوئے جانوروں کو پانی اور غذا نہیں مل سکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قربانی اور ایکسپورٹ کے لیے کراچی لے جائے جانے والے ان جانوروں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
دریں اثنا خیر پور میں کینال منصوبے کے خلاف وکلا کا ببرلو بائی پاس پر دھرنا جاری ہے۔
کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ نے اس حوالے سے کہا کہ آج صبح ہمارےاحتجاجی کیمپ پر حملہ ہوا اور فائرنگ کی گئی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم یہاں سے کسی صورت نہیں جائیں گے، اور ریلوے ٹریک سمیت پورا سندھ بھی بند کر سکتے ہیں۔