لاہور:

صوبائی دارالحکومت  میں نوجوان کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، نوجوان نے دوست کے ساتھ ملکر اپنے اغوا کا ڈراما رچا کر گھر والوں سے دو کروڑ روپے ہتھیانے کا منصوبہ بنایا تھا، پولیس نے 12 گھنٹے میں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 ڈی آئی جی آپریشنز  فیصل کامران کے مطابق  پولیس کو عبدالرحمان نامی شہری کی جانب سے بیٹے کے اغوا کی درخواست موصول ہوئی جس پر نوٹس لیتے ہوئے مغوی کی بازیابی کیلیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

 پولیس نے مقدمہ درج کرکے  ملزمان کی تلاش شروع کر دی اور خصوصی ٹیم نے چند ہی گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کر لیا،درخواست گزار کے بیٹے کو اغوا کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ  اس کا بیٹا خود ہی تھا  جس نے دوست کے ساتھ ملکر گھر والوں سے دو کروڑ کی رقم ہتھیانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ 

 ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گھر والوں سے مغوی کی بازیابی کیلیے دو کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی گئی تھی، تاہم پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

ڈی آئی جی فیصل کامران کے مطابق شہری کے بیٹے اور اس کے دوست  کو گرفتار کرکے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کو گرفتار کر

پڑھیں:

پاکپتن: لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی، ملزمان گرفتار

—فائل فوٹو

پاکپتن کے نواحی علاقے میں لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی گئی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ  لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

فیصل آباد: لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو وائرل، 3 ملزمان گرفتار

فیصل آباد میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث 4 میں سے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن  کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ملزموں نے لڑکی کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی سے زیادتی کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • بیٹا مجرم ہو تو سزا دیں مگر غائب نہ کریں، وزارت داخلہ کے لاپتا ملازم کے والد کی استدعا
  • ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن ,4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار
  • پاکپتن: لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی، ملزمان گرفتار
  • بکریاں چورے کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • اسلام آباد: ٹریل 5 پر کلائمنگ کے دوران نوجوان گہری کھائی میں گرگیا
  • اسلام آباد میں اہم عمارتوں پر کالعدم تنظیم کی چاکنگ کر کے سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار
  • پی ٹی آئی کے جھنڈے والا لباس کیوں پہنا؟ نوجوان گرفتار
  • لاہور؛ 29 سالہ خاتون  کو 4 بچوں سمیت راستے سے اغوا کرلیا گیا
  • 15 سالہ بچے کو دھمکی، تشدد اور زیادتی کی کوشش  کرنے والا ملزم گرفتار
  • نارووال: ماں بیٹی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار