گورنر خیبر پختونخواہ کا وزیر اعظم کو خط ، بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ پر نوٹس لینے کی استدعا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
سٹی 42: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو خط لکھ دیا،گورنر نے صوبہ میں رمضان المبارک میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ پر وزیر اعظم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا
گورنر نے وزیر اعظم کو خط میں لکھا کہ رمضان المبارک میں خیبر پختونخوا کے عوام بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ سے سخت پریشان ہیں،سحری و افطاری اوقات میں گیس کا کم پریشر جبکہ متعدد اضلاع میں بجلی و گیس دستیاب ہی نہیں ہے، خیبرپختونخوا وافر مقدار میں بجلی اور قدرتی گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے، ہمارے وسائل سے پیدا بجلی اور گیس سے ہمارے صوبہ کے عوام کو رکھا جارہا ہے، بطور وزیر اعظم آپکی جانب سے بجلی اور گیس کی عدم لوڈ شیڈنگ کے اعلان پر عمل نہیں کیا جارہا ہے،ماہ رمضان کا تقدس اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ شہریوں کو پر سکون ماحول فراہم کیا جائے ،
کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: گیس کی
پڑھیں:
پٹرولیم لیوی میں اضافہ آپشن‘ غریب پر بوجھ کم آئے گا: وفاقی وزیر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاور کا شعبہ اب کم گیس لے رہا ہے۔ سولر سے تقریباً 20 ہزار میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ میرے لئے نقصان کو مینج کرنا اس وقت بڑا چیلنج ہے۔ گیس کے گھریلو صارفین ایک کرڑو کے قریب ہیں۔ پٹرولیم صارین پر لیوی میں اضافہ ایک آپشن ہے۔ ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ توانائی کے شعبے میں گردشی قرض کا مسئلہ حل کرنا ہے، حل بتا دیں تمام تر کوشش ہے نظام کے پرانے نقصانات ریکور کرائیں۔ پٹرولیم لیوی میں اضافے سے غریب طبقے پر بوجھ کم آئے گا۔ 18 سو ارب روپے کا ایندھن خرید کر استعمال کر لیا۔ اس کی ادائیگی کرنی ہے یا نہیں کرنی؟ بجلی کا شعبہ آٹھ سو ایم ایم سی ایف گیس سے 400 پر آ گیا۔ آگے 200 ایم ایم سی ایف پر چلا جائے گا۔