بابر اور شاہین کو ڈراپ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ان کے آگے کراس لگا دیا: عاقب جاوید
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
بابر اور شاہین کو ڈراپ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ان کے آگے کراس لگا دیا: عاقب جاوید WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز )قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ بابر اور شاہین کو ڈراپ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ان کے ناموں کے آگے کراس لگا دیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھاکہ چیمپئنز ٹرافی میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں لیکن کامیابی کیلئے پلیئرز سے لے کر بورڈ کے سربراہ کے تقرر تک فیصلوں میں تسلسل ضروری ہے، چیئرمین سے نیچے تک تسلسل آنا چاہیے اسی طرح کارکردگی میں تسلسل آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف کھیلنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، نیوزی لینڈ میں بھی مشکل ہوگا لیکن اسی مشکل سے وہ سیکھیں گے، کامران غلام کو ہم ٹیسٹ میں لے کرآئے وہ انگلینڈ کے خلاف اچھا کھیلے، ہمارا خیال ہے کہ 50 اوورز کی کرکٹ اب زیادہ چیلنجنگ ہو چکی ہے، فیلڈنگ سے متعلق ہمیں بہت تحفظات ہیں لہذا فیلڈنگ سے متعلق ہمیں کامران غلام کو دیکھنا پڑتا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ساجد خان کے پاس وائٹ بال کی ایسی پرفارمنس نہیں کہ انہیں قومی وائٹ بال ٹیم میں لیا جائے۔
شاداب خان سے متعلق عاقب جاوید کا کہنا تھاکہ شاداب خان کی انجریز کی وجہ سے پرفارمنس خراب ہوئی، ٹیم میں آل رانڈر کی کمی محسوس ہوئی، اس لیے شاداب کو شامل کیا ہے، شاداب خان کا ٹی ٹوئنٹی میں کپتانی کا تجربہ اچھا ہے، شاداب خان کا انداز بھی جارحانہ ہے ان کا مائنڈ سیٹ اچھا ہے، سلمان آغا اور شاداب خان کا یہ کمبی نیشن اچھا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو ڈراپ کرنے کا مطلب یہ نہیں کے ان کے ناموں کے آگے کراس لگا دیا، تین سال پہلے کی ٹی ٹوئنٹی اور آج کی ٹی ٹوئنٹی میں فرق ہے ، ہم نے بھی یہی پلان کیا ہے کہ جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہے، بے خوف کرکٹ کیلئے نوجوانوں کو موقع دیا ہے، ٹاپ 3 میں ہمیں فائر پاور چاہیے یہی لاجک محمد رضوان سیمتعلق ہے۔
ہیڈکوچ کا کہنا تھاکہ شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی کے اب بھی اچھے بولر ہیں، ایسا نہیں ہے کہ شاہین آفریدی اب ہمیشہ ٹی ٹوئنٹی ہی کھیلیں گے، اگر ہم یہ سوچ رہے ہیں کہ ورلڈکپ تک ٹیم بنے تو ہمیں کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا ہے، ضروری نہیں ہے کہ یہی پندرہ رہیں لیکن ہمیں ان پر اعتماد کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صائم ایوب اور فخر زمان فٹ ہو کر آ سکتے ہیں ، یہی ہمارا بینچ آف پلیئر ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا۔ بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا۔ دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے، شاداب خان کی بطور نائب کپتان ٹیم میں واپسی ہوئی جبکہ محمد رضوان ون ڈے ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم میں شامل شاہین آفریدی، حارث رف، سعود شکیل اور کامران غلام کو ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کی سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کو ڈراپ کرنے کا مطلب یہ نہیں کا کہنا تھاکہ شاہین آفریدی نیوزی لینڈ عاقب جاوید نہیں کہ ان ٹی ٹوئنٹی اور شاہین ٹیم میں
پڑھیں:
راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے کرداروں کو بے نقاب کرنے کا اعلان
کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف وکٹ کیپر راشد لطیف نے میچ فکسنگ سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کرنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی سوانح عمری پر کام کر رہے ہیں، جس میں 90 کی دہائی کے دوران کرکٹ میں ہونے والی میچ فکسنگ کے واقعات کو بے نقاب کیا جائے گا۔
راشد لطیف کا کہنا تھا کہ کتاب میں وہ یہ بتائیں گے کہ فکسنگ کس طرح کی جاتی تھی، کون کون اس میں ملوث تھا، اور کرکٹ کے پس پردہ کیا کچھ چل رہا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ انکشاف بھی کریں گے کہ وہ سابق کپتان کون تھا جس نے صدارتی معافی کے لیے درخواست جمع کرائی تھی۔
2004 میں ریٹائرمنٹ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب راشد لطیف نے اپنی سوانح عمری کے اجرا کا اعلان کیا ہے۔
راشد لطیف کو پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے بہترین وکٹ کیپرز میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے سب سے پہلے 1994 میں میچ فکسنگ کے خلاف آواز بلند کی تھی، جب انہوں نے اور باسط علی نے جنوبی افریقا کے دورے کے دوران ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔
دونوں کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ ڈریسنگ روم کے خراب ماحول میں مزید کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔