ساڑھے دس کروڑ پاکستانی خط غربت سے نیچے ہیں، مفتاح اسماعیل
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں آئی ایم ایف پروگرام چلتا رہے، اصلاحات بارے حکومت نے کچھ نہیں کیا، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا ہوا ہے، ہر چیز پر حکومت نے ٹیکس بڑھا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ساڑھے دس کروڑ پاکستانی خط غربت سے نیچے ہیں۔ عوام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین سالوں سے پاکستانی غریب ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اشیاء مہنگی ہیں اور تنخواہیں بڑھ نہیں رہیں۔ انہوں نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دس کروڑ پچاس لاکھ پاکستانی خط غربت سے نیچے ہیں، پروگرام کے دوران انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں یہ کس بات کی خوشی منانے کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں آئی ایم ایف پروگرام چلتا رہے، اصلاحات بارے حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا ہوا ہے، ہر چیز پر حکومت نے ٹیکس بڑھا دیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ حکومت نے انہوں نے
پڑھیں:
ورلڈ بینک کی پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری
ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے۔عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق رقم پانی، صفائی اور بنیادی حفظانِ صحت کے منصوبوں کے لیے استعمال ہوگی۔ عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق رقم صوبہ پنجاب میں شہروں میں صفائی اور پانی کی سہولیات کے لیے خرچ ہوگی۔پی آئی سی پی پروگرام پنجاب کے سولہ شہروں میں شروع کیا جائےگا۔ پروگرام سیوریج سسٹمز،پانی کے ٹریٹمنٹ پلانٹس کی بہتری اور بحالی میں مدد کرے گا۔ عالمی بینک کے مطابق منصوبہ صحت اخراجات میں کمی اور پانی سے پیدا بیماریوں میں کمی لائے گا، مقامی حکومتوں کی استعداد کار اور ریونیو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی، منصوبہ شہروں کو سیلاب و خشک سالی کے مقابلے کیلئے زیادہ مضبوط بنائے گا، شہروں کی پائیدار ترقی اور ماحول دوستی کے اہداف میں بھی معاون ثابت ہوگا۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ منصوبے میں خواتین کیلئے نئی بھرتیاں اور فیصلہ سازی میں نمائندگی کو ترجیح دی جائے گی، خواتین کیلئے سکل ڈویلپمنٹ اور جینڈر کمپلینٹ ڈیسک قائم کئے جائیں گے، گھریلو سطح پر بہتر صفائی و صحت کے لیے آگاہی مہمات منصوبہ کا حصہ ہے۔عالمی بینک کے مطابق نجی شعبے کی سرمایہ کاری پانی و صفائی کے شعبے میں متحرک کرنے کا ہدف ہے، منصوبہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور ستھرا پنجاب پروگرام کی معاونت کرے گا، صحت مند کمیونٹیز اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔