شہید حسن نصراللہ کے تشییع جنازہ میں شریک ڈاکٹر صابر ابو مریم کا خصوصی انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
حزب اللہ لبنان کے قائد سید مقاومت سید حسن نصراللہ شہید کے تشییع جنازہ میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کی شرکت و مشاہدے؟ اجتماع کو کیسا پایا؟ دنیا کی تاریخ میں 23 فروری کا دن ہمیشہ کیوں یاد رکھا جائیگا؟ تشییع جنازے میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے آئے مسلم و غیر مسلم عوام و خواص کے جذبات کیا تھے؟ مسلم و غیر مسلم شرکاء اپنے اپنے ممالک میں کیا پیغام عام کر رہے ہیں؟ مسلم و غیر مسلم شرکاء شہید حسن نصراللہ کا پیغام دنیا بھر میں پھیلا رہے ہیں؟ شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کے تشییع جنازے میں پانچ ماہ کی تاخیر کی وجہ؟ شہید حسن نصراللہ کے تشییع جنازہ میں شریک فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںفلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سیاسیات میں پی ایچ ڈی اسکالر، قانون دان، کالمسٹ، تجزیہ کار اور فلسطین کیساتھ یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے گلوبل مارچ ٹو یروشلم مہم اور ایشین پیپلز سولیڈیٹریٹی فار فلسطین کے بانی ہیں۔ بنیادی تعلق کراچی ہے، فلسطین کے معاملے پر بہت متحرک ہیں اور سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطے میں رہتے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے سید مقاومت شہید سید حسن نصراللہ کے تشییع جنازہ میں شریک ڈاکٹر صابر ابو مریم سے کراچی میں انکے آفس میں ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈاکٹر صابر ابو مریم کے تشییع جنازہ میں
پڑھیں:
وریندرسہواگ کی آئی پی ایل میں شریک آسٹریلوی کرکٹرز پر تنقید
کراچی:سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ آئی پی ایل میں شریک گلین میکسویل اور لیونگ اسٹون کا مذاق اڑانے لگے۔
ان کا کہنا ہے کہ غیرملکی کھلاڑی اپنی ٹیموں کے لیے آئی پی ایل ٹرافی جیتنے میں وہ لگن نہیں دکھاتے جس کی ان سے توقع رکھی جاتی ہے، وہ یہاں چھٹیاں منانے آتے ہیں۔
وریندر سہواگ نے پنجاب کنگز کے گلین میکسویل اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے لیام لیونگ اسٹون کو بطور خاص ہدف تنقید بنایا۔
میکسویل، سہواگ کی زیرقیادت بھی پنجاب کنگز میں کھیل چکے ہیں۔ انھیں گزشتہ دن فرنچائز نے رائل چیلنجرز بنگلورو سے میچ میں ڈراپ کردیا تھا۔
اتوار کو لیونگ اسٹون کو بنگلورو نے بھی باہر بٹھادیا۔ سہواگ نے کہا کہ میکسویل اور لیونگ اسٹون میں جیت کی لگن ختم ہوچکی ہے۔