وزیر اعظم کے 5 ہزار میں صرف چولھا ہی جل سکتا ہے، وہ بھی بغیر گیس، فیصل واوڈا کی کڑی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
فیصل واوڈا نے وزیر اعظم شہباز شریف کے رمضان پیکج پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے 5 ہزار میں صرف چولھا ہی جل سکتا ہے، وہ بھی بغیر گیس۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی جانب سے عید کے بعد بڑے احتجاج کی خبروں کو ٹوپی ڈراما قرار دیا اور کہا تاریخ لکھ لیں نہ دھرنا ہوگا نہ احتجاج ہوگا، یہ پرانی تنخواہ پر کام کریں گے۔ انھوں نے کہا ٹرمپ کارڈ سے یہ اب پلے کارڈ پر آ گئے ہیں، عید کے بعد بکرا عید بھی آ جائے گی اور کچھ نہیں ہوگا۔
فیصل واوڈا نے کہا بانی پی ٹی آئی کو کوئی ڈیل آفر نہیں ہوئی، میں تحریک انصاف کا نہ حصہ تھا اور نہ اب جانا ہے، میں بانی تحریک انصاف کے ساتھ تھا، وہ آدھی رات کو بھی بلائیں گے تو جاؤں گا۔سینیٹر نے میری ٹائم میں کرپشن کے ایک بڑے معاملے کے حوالے سے کہا کہ یہ ایشو اٹھانے کے بعد 72 گھنٹے میں 60 ارب روپے واپس اکاؤنٹ میں آ گئے، 2024 میں جو 500 ایکڑ کی اپروول تھی وہ میرے نوٹس پر کینسل ہوئی، بہتر پرفارمنس ہی تو ہے کہ 60 ارب واپس کرائے، میرا ٹارگٹ 1500 ارب واپس کرانے کا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے مطابق رمضان پیکج کے لیے 20 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، اس پیکج کے تحت 40 لاکھ خاندانوں کو رقوم ڈیجٹل والٹ کے ذریعے منتقل کی جائیں گی، اور فی کس خاندان کو 5 ہزار روپے ملیں گے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا
پڑھیں:
فیض حمیدگواہی: پارٹی رہنما،ججز، وی لاگرز بھی شکنجےمیں آئینگے، فیصل واوڈا
اسلام آباد(نیوزڈیسک) سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیاہے کہ فیض حمید کی سزا میں کمی نہیں ہوگی، اب وہ بانی پی ٹی آئی کےخلاف گواہی دینے جا رہے ہیں ۔
ٹی وی کے پروگرام ’ میرے سوال‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ فیض حمید بتائیں گے کہ بانی پی ٹی آئی بطور وزیراعظم انہیں کیا احکامات دیتے رہے ، نو مئی کی منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد کیسے کرایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سازشوں میں ملوث پارٹی کے دیگر رہنما ، ججز اور وی لاگر بھی شکنجے میں آئیں گے۔