سندھ پولیس کی عدم دلچسپی، ارمغان کے گھر سے ملے اسلحے کا تاحال فرانزک نہیں ہوسکا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
فارنزک ڈیپارٹمنٹ صرف یہی تعین کر پایا ہے کہ جو اسلحہ مقابلے میں چلا وہ قابل استعمال ہے اور جائے وقوع سے ملنے والے خول ارمغان سے ملنے والے اسلحے کے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس کے فارنزک ڈپارٹمنٹ کے آئی بی آئی ایس سسٹم غیر فعال ہونے کی وجہ سے ارمغان قریشی کے گھر سے ملنے والے جدید اسلحے کا مکمل فارنزک تاحال نہ ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق فارنزک ڈپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ پولیس فارنزک ڈپارٹمنٹ کے آئی بی آئی ایس سسٹم غیر فعال ہونے کی وجہ سے فارنزک ممکن نہیں ہو سکا، جبکہ سی آئی اے پولیس نے بھی ارمغان قریشی کے گھر سے ملنے والے جدید اسلحے کے فارنزک میں دلچسپی نہیں دکھائی۔ سی آئی اے پولیس نے ارمغان قریشی سے مقابلے میں استعمال اسلحے اور جائے وقوع سے ملنے والے خول کی محدود جانچ کروائی، سی آئی اے پولیس کی ٹیم کو ارمغان قریشی کے مقابلے کی جائے وقوع سے 24 خول ملے تھے، ارمغان قریشی نے پولیس مقابلے میں ایک سے زائد ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا۔ فارنزک ڈیپارٹمنٹ صرف یہی تعین کر پایا ہے کہ جو اسلحہ مقابلے میں چلا وہ قابل استعمال ہے اور جائے وقوع سے ملنے والے خول ارمغان سے ملنے والے اسلحے کے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سے ملنے والے مقابلے میں
پڑھیں:
راولپنڈی: نوجوانوں کیساتھ غیر انسانی سلوک کرنے والا ملزم بلال عباس پولیس مقابلے میں ہلاک
اسلام آباد اور راولپنڈی میں نوجوانوں پر تشدد اور غیر انسانی سلوک کرنے کے واقعے میں ملوث ملزم بلال عباس پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
پولیس کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے ملزم کی گرفتاری کے لیے راولپنڈی میں چھاپہ مارا تھا جس کے بعد ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ سی سی ڈی کے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ملزم بلال عباس ہلاک ہوگیا، بعدازاں اس کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔
پولیس کے مطابق جڑواں شہروں میں ملزم کے خلاف سنگین نوعیت کے 16 مقدمات درج تھے، ملزم کی شہریوں پر بدترین تشدد اور غیرانسانی سلوک کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔