چین اور پاکستان کے مابین خلائی تعاون طویل تاریخ کا حامل ہے، چینی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
اسلام آ باد:چین اور پاکستان نے پاکستانی خلابازوں کے انتخاب ، تربیت اور چین کے خلائی اسٹیشن مشن میں ان کی شرکت سے متعلق تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔منگل کے روز چینی میڈ یا نے ایک تجز یے میں کہا ہے کہ معاہدے کے مطابق پاکستانی خلابازوں کو چین میں منظم طریقے سے تربیت دی جائے گی اور آئندہ چند سالوں میں قلیل مدتی مشنز کے لیے چینی خلائی اسٹیشن میں داخل کیا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چین نے کسی دوسرے ملک کے خلابازوں کا انتخاب اور تربیت کی ہے جو چین کے خلائی اسٹیشن کے لیے بین الاقوامی تعاون کی جانب ایک اہم قدم ہے۔یہ عمل چین اور پاکستان کے درمیان آہنی دوستی کو وسیع کائنات تک بھی وسعت دیتا ہے۔چین اور پاکستان کے درمیان خلائی تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے: 1990 میں چین کے لانگ مارچ راکٹ نے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ کو مدار تک پہنچایا ۔ پھر چھانگ عہ 6 مشن کی مدد سے پاکستان کا سیٹلائٹ چاند کے گرد اڑنے میں کامیاب ہوا ۔حالیہ معاہدے کے مطابق ، پاکستانی خلاباز “پے لوڈ ماہر” کی حیثیت سے خلائی اسٹیشن کے تجربات میں حصہ لیں گے، جس میں بائیو میڈیسن اور مائیکرو گریویٹی ریسرچ جیسے جدید شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا، اور تحقیقی نتائج براہ راست دونوں ممالک کے سائنسی اور تکنیکی تعاون اور ترقی کو بڑھائیں گے.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چین کے خلائی اسٹیشن چین اور پاکستان کے ترقی پذیر ممالک
پڑھیں:
چائنا میڈیا گروپ کے ایونٹ “گلیمرس چائینیز 2025 ” کا کامیاب انعقاد
چائنا میڈیا گروپ کے ایونٹ “گلیمرس چائینیز 2025 ” کا کامیاب انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ایک ایونٹ “گلیمرس چائینیز 2025 ” جو اقوام متحدہ کے چائنیز ڈے کی تقریب کے حوالے سے تھا ،دنیا کے متعدد ملکوں میں کامیابی سے منعقد کیا گیا ۔اس ایونٹ میں سمندر پار چینی سیکھنے والوں کو سی ایم جی کے بہترین پروگرام دیکھتے ہوئے چینی زبان کی کشش اور اس کے لطف کو حاصل کرنے کا موقع ملا ۔
متعلقہ ویڈیوز سی ایم جی کے ٹی وی چینلز، سی جی ٹی این کے بیرون ملک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور بیرون ملک مین اسٹریم چینی میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی نشر کی جا چکی ہیں جنہیں اب تک 15 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
متعدد غیر ملکی ٹی وی اسٹیشنوں اور نئے میڈیا پلیٹ فارمز جیسے شمالی امریکہ میں آئی ٹاک بی بی ، اسکوپر نیوز ایپ ،نے سی ایم جی کے تیار کردہ چینی زبان و ثقافت کے پروگراموں کی تشہیر اور نمائش کی ، جس سے دنیا بھر میں 120 ملین سے زیادہ صارفین تک رسائی حاصل ہوئی ۔ “گلیمرس چائینیز ” چائنا میڈیا گروپ کے اوور سیز پروگرامز میں ایک اہم ثقافتی سلسلہ ہے، جو چینی زبان و ثقافت کے عالمی اثر و رسوخ کو بڑھاتا ہے اور پروگراموں کی اعلی معیار کی نمائشوں اور نشریات، ثقافتی تجربے و تبادلے کے ذریعے دنیا کی متنوع ثقافتوں کی باہمی سیکھ اور مشترکہ ترقی کو فروغ دیتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی صدر کا 10 سال قبل دورہ پاکستان دوستانہ تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ چین، دنیا کی پہلی ہیومنائیڈ روبوٹ ہاف میراتھن کا انعقاد چین اور گبون نے سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے، چینی صدر چین اور ایکواڈور جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، چینی صدر سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئے پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، وزیراعظم کا خراج تحسین چینی بحریہ نے غیر قانونی طور پر علاقائی پانیوں میں داخل ہو نے والے فلپائنی جہاز کو سمندری حدود سے باہر نکال دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم