حکومت کا ایک سال ”کابینہ کا خصوصی اجلاس”آرمی چیف کے ساتھ مل کر ملکی معیشت کو بہتر کر رہے ہیں:وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
حکومت کا ایک سال ”کابینہ کا خصوصی اجلاس”آرمی چیف کے ساتھ مل کر ملکی معیشت کو بہتر کر رہے ہیں:وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن ایک سال میں حکومت کے خلاف کوئی سکینڈل سامنے نہیں لا سکی۔منگل کو حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں نے اور آرمی چیف نے دوست ملکوں سے مدد طلب کرنے کے لیے دورے کیے اور بروقت اقدامات سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ برآمد بتدریج بڑھ رہی ہیں۔ باہر سے ہمارے عظیم پاکستانی خون پسینے کی کمائی سے اربوں ڈالر ملک میں بھیج رہے ہیں، یہ ہماری کامیابی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ترقی و خوشحالی کا سفر تبھی تیزی آئے جب تک ملک سے خوارج کا مکمل خاتمہ نہیں کر دیتے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کوئی دن نہیں جاتا جب یہ فوج پر حملہ آور نہ ہوتے ہوں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایک سال
پڑھیں:
افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کررہا ہے، مصطفیٰ کمال
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال—فائل فوٹووفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں تحقیق ہو رہی ہے مگر عمل نہیں ہو رہا۔
کراچی میں نجی فارماسوٹیکل کمپنی میں ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان پولیو ختم کرنے کے لیے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے۔
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پولیو کی ویکسین یونیسف خریدتا ہے اور اس میں کوئی ملاوٹ نہیں ہے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ملک میں پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا فقدان ہے، ہر شہری کا قومی شناختی کارڈ نمبر اس کا میڈیکل ریکارڈ نمبر بننے جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ وزارتِ صحت ایک مشکل وزارت ہے، غلطی کی گنجائش نہیں۔