پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے اعلان کے ساتھ کپتانوں کا انتخاب بھی کر لیا۔ ساتھ ہی چیمپئنزٹرافی میں ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ بھی کرلیا گیاہے . فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سعود شکیل سمیت 6 کھلاڑیوں کو ڈراپ اور شاداب خان کی بطور نائب کپتان ٹی ٹوئنٹی میں واپسی ۔  عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ نائب کپتان شاداب خان کو بنایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ون ڈے فارمیٹ کے لیے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ہی کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ نائب کپتان سلمان علی آغا ہوں گے۔ محمد رضوان، بابراعظم اور نسیم شاہ کی مختصر فارمیٹ سے چھٹی ہوگئی جبکہ حسن نواز، عاکف جاوید، محمد علی اور عبدالصمد کو شامل کیا گیا ہے۔ دورہ نیوزی لینڈ میں عاقب جاوید عبوری ہیڈ کوچ ہی رہیں گے جبکہ محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔ 16 مارچ سے 5 اپریل تک ہونے والی سیریز میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

روانڈا کے وزیر خارجہ کی دفتر خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے دفتر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے کا دفتر خارجہ پہنچنے پر استقبال کیا۔

روانڈا کے وزیر خارجہ نائب وزیراعظم کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔

کیگالی اور اسلام آباد میں سفارتی مشنز کے قیام کے بعد روانڈا کے وزیر خارجہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے، دورہ دوست ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، 4 پاکستانی کھلاڑی شامل

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر روانڈا کے وزیر خارجہ 21 تا 22 اپریل پاکستان کے دورہ پر ہیں۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ ترکیہ
  • نوجوان جمہوری اقدار، پارلیمانی روایات ،قانون سازی میں حصہ لیں:محمد احمد خان  
  • پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی تیسری کامیابی، پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی
  • ٹیرف کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ انڈیا
  • نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے مابین بات چیت
  • امریکہ کے نائب صدر کا دورہ بھارت اور تجارتی امور پر مذاکرات
  •   نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ یو اے ای  دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے
  • روانڈا کے وزیر خارجہ کی دفتر خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا
  • اسٹیڈیم سے نام ہٹانے کا معاملہ؛ سابق کپتان بھڑک اُٹھے، عدالت جانے کا اعلان
  • پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری