وزیراعظم کی آذربائیجان سے دستخط شدہ معاہدوں اور ایم او یوز پر جلد عمل درآمد کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
وزیراعظم کی آذربائیجان سے دستخط شدہ معاہدوں اور ایم او یوز پر جلد عمل درآمد کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز
اسلام اباد (سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ دورہ آذربائیجان پر جائزہ اجلاس کرتے ہوئے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) اور معاہدوں کو جلد عملی جامہ پہنانے کی ہدایت کر دی۔وزیر اعظم نے حالیہ دورہ آذربائیجان پر جائزہ اجلاس میں وزارت تجارت کو پاکستان اور آذربائیجان کے مابین موجودہ تجارت کے حجم کو 2 ارب ڈالر پر پہنچانے کے لیے جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کے حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر نگرانی کمیٹی بھی قائم کر دی، کمیٹی توانائی و بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں معاہدوں کے لئے تیاری یقینی بنائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر کے آئندہ ماہ متوقع دورہ پاکستان سے پہلے ترجیحی بنیادوں پر تمام تر تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ آذربائیجان سمیت ایسے تمام ممالک، جہاں پاکستان کے ساتھ تجارت کی وسیع استعداد موجود ہے، میں ٹریڈ افسران کی تعیناتی کی ہدایت بھی کر دی۔
اجلاس سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں، پاکستان اور وسط ایشیائی ریاستوں کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کی وسیع استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔
وزیراعظم کو باکو میں منعقدہ مشترکہ بزنس فورم کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ فورم میں 83 پاکستانی جبکہ 101 آذربائیجان کی کمپنیوں نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم کے دورے کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے 13 مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے۔اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد خان چیمہ، جام کمال خان، عبدالعلیم خان، ڈاکٹر مصدق ملک، معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آذربائیجان کے کرنے کی ہدایت پاکستان اور کے مابین
پڑھیں:
مزید کن ممالک کے ساتھ پی آئی اے کی براہ راست پروازیں شروع ہو گی؟
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی لاہور تا باکو براہ راست پروازوں کے آغاز پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ باکو اورلاہور میں براہ راست پروازوں سےشعبہ سیاحت کوفروغ دیا جا سکے گا اور دوست ممالک کیساتھ بھی براہ راست پی آئی اے کی پروازیں جلد شروع ہوں گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ سفارتی سطح پر پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے آذربائیجان اس خطے میں پاکستان کے بہترین دوستوں میں سے ایک ہے سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں آذربائیجان کیساتھ اشتراک کیلئےکوشاں ہیں۔
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کیلیے پہلی پرواز 159 لاہور سے روانہ ہوگئی جس کی روانگی سے قبل بین الاقوامی روانگی لاؤنچ میں پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، ڈی جی پی اے اے، پی آئی اے مینجمنٹ سمیت آذربائیجان کے سفیر نے تقریب میں شرکت کی جبکہ لاہور سے باکو جانے والی پرواز کی روانگی سے قبل کیک بھی کاٹا گیا۔
قومی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے 174 مسافر لاہور سے باکو روانہ ہوئے، ابتدائی طور پر لاہور سے پہلے مرحلے میں باکو کیلیے ہفتہ وار 2 پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:سولر پینلز کو ژالہ باری میں کیسے محفوظ رکھا جائے؟ طریقے جانیں