عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان بے بنیاد ہے: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے جیل میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں میاں بیوی کو معمول کے مطابق کھانے پینے کے لوازمات مہیا کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو ہفتے میں 3 دن گوشت، سبزیاں، دالیں، چقندر کا جوس مل رہا ہے، اس کے علاوہ انہیں کافی، ابلے ہوئے انڈے اور خشک میوے بھی کھانے کو دیے جاتے ہیں، جبکہ بشریٰ بی بی کا کھانے کو جو دل چاہتا ہے وہ انہیں مہیا کیا جاتا ہے۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 76 سالہ تاریخ میں کسی حکومت نے اتنے منصوبے شروع نہیں کیے جتنے مریم نواز نے 1 سال میں مکمل کر دیے۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ 2 روز قبل تحریکِ انصاف کے ترجمان نے بھی بانیٔ پی ٹی آئی کی بیماری سے متعلق جھوٹ بولا تھا، کل پمز کے 4 سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم نے آدھے گھنٹے بانیٔ پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا تھا، ڈاکٹروں نے انہیں مکمل صحت مند قرار دیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریکِ انصاف پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب اس جماعت کے پاس کوئی کارڈ نہیں بچتا تو مظلومیت اور ہمدردی کارڈ کھیلنا شروع کر دیتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اطلاعات پنجاب پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کينالز کی حامی ہے، انہیں اقتدار اسی بنیاد پر ملا ہے، ایاز لطیف پلیجو
ایاز لطیف پلیجو(فائل فوٹو)۔بدین میں کینالز منصوبے کے خلاف قومی عوامی تحریک نے ریلی نکالی۔
ریلی سے قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کينالز کی حامی ہے، انہیں اقتدار اسی بنیاد پر ملا ہے۔
قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ نہریں نکال کر دریائے سندھ کو تباہ کیا جارہا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ نئی نہریں نکالنے کی سمری پر سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے دستخط نہیں کیے تھے، موجودہ صدر آصف علی زرداری نے دستخط کر دیے۔
انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پر نئی نہروں کے منصوبے کو رد کرتے ہيں۔
اياز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ چولستان ميں 6 کینالز نکالنے سے سندھ کا پانی بند ہوجائے گا۔