کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع کردی جبکہ ملزم شیراز کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ سینٹرل جیل میں واقع انسداد دہشتگردی عدالت میں مصطفیٰ عامر اغوا اور قتل کیس کی سماعت ہوئی. مرکزی ملزم ارمغان اور شریک ملزم شیراز کو عدالت پہنچایا گیا۔تفتیشی افسر نے مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی اور موقف اپنایاکہ ملزم سے آلہ قتل برآمد کرانا ہے.

ایف آئی اے و دیگر اداروں نے بھی تحقیقات شروع کردی ہیں. ملزم نے انکشافات کرنا شروع کردیے ہیں۔ارمغان کے وکیل نے مزید ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو اب تک کوئی پیشرفت رپورٹ پیش کی گئی ہے اور نہ ہی ان کے موکل کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے، ایف آئی اے کومقدمہ درج کرنے کیلئے عدالت سے اجازت لینا ہوگی۔ملزم ارمغان نے بتایاکہ اسے کپڑے تک تبدیل کرنے نہیں دیے جارہے، کل بھی اس سے کسی کاغذ پر انگوٹھا لگوایا گیا تھا. جس پر سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم انتہائی شاطر اور چالاک ہے. ملزم سے آئرن اسٹک برآمد کرانی ہے .جس سے وہ کئی لڑکے اور لڑکیوں کو تشدد کا نشانہ بناتارہا ہے۔سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزم سے برآمد ہونے والے 64 لیپ ٹاپ کے فرانزک بھی کرانے ہیں، ملزم سے جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے. ملزم نے 300 لڑکے لڑکیوں کو ویڈ کے نشے پر لگایا ہوا تھا۔سرکاری وکیل نے عدالت کے استفسار پر بتایاکہ ملزم کیخلاف سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں کے بھی مقدمات ہیں. عدالت نےدلائل سننے کے بعد ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں10 مارچ تک توسیع کردی جبکہ شیراز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں وکیل نے

پڑھیں:

راولپنڈی: چوری کی واردات کی تفتیش میں پیشرفت، ملزم کا بیٹی کیساتھ ملکر زیورات چرانے کا انکشاف

مورگاہ پولیس نے کارروائی گھر میں چوری کی واردات کی تفتیش کے دوران واردات میں ملوث گھریلو ملازمہ کے والد کو بھی گرفتار کرلیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ مسروقہ طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 5 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کیے گئے۔

قبل ازیں گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرکے طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل رقم 3 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کی گئی تھی۔

ملازمہ کے انکشاف پر اس کے والد کو شامل تفتیش کیا گیا تو ملزم نے اپنی بیٹی کے ساتھ ملکر طلائی زیورات چرانے اور فروخت کرنے کا اعتراف کیا، واقعہ کا مقدمہ گزشتہ ماہ درج کیا گیا تھا۔

بیان کے مطابق زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا
  • طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل میں  نامزد ملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • تاجر سے 2 کروڑ چھیننے والے پولیس اہلکاروں کے ریمانڈ میں توسیع، 20 لاکھ برآمد
  • راولپنڈی: چوری کی واردات کی تفتیش میں پیشرفت، ملزم کا بیٹی کیساتھ ملکر زیورات چرانے کا انکشاف
  • طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل میں نامزد ملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • سندھ ہائیکورٹ: صارم برنی کی درخواست ضمانت ساتویں مرتبہ مسترد
  • ہانیہ عامر کی فہد مصطفیٰ اور توثیق حیدر سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل، صارفین بھڑک اٹھے
  • ڈاکٹر وردہ قتل کیس: ملزمان کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • اٹک میں بس ڈرائیور سے جعلی نوٹ برآمد
  • زمین کی تنازع پر خاتون کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم 2 سال بعد گرفتار