دورہ نیوزی لینڈ کیلیے ٹی20 اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان، 4بڑے کھلاڑی ٹیم سے ڈراپ
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
لاہور:
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جس میں چار بڑے کھلاڑیوں کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے محمد رضوان اور بابراعظم کو ڈراپ کر دیا گیا۔
ہیڈکوچ عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا ٹی 20 ٹیم کے کپتان مقرر کر دیے گئے ہیں جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ محمد رضوان ون ڈے ٹیم کی کپتانی کریں گے جبکہ صائم ایوب اور محمد حسنین کو ون ڈے میں شامل نہیں کیا گیا۔
ون ڈے اسکواڈ
کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق، امام الحق،طیب طاہر بابراعظم، ابرار احمد، عاکف جاوید، فہیم اشرف، خوش دل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، سفیان مقیم
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ
کپتان سلمان علی آغا، نائب کپتان شاداب خان، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، جہانداد خان، خوش دل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد حارث، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، عثمان خان
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی سلمان علی
پڑھیں:
ٹی 20 ولڈکپ کے ٹکٹوں کی فروخت کیلئے جاری پوسٹر میں پاکستانی کپتان کی تصویر غائب، شائقین برہم
ٹی 20 ولڈکپ کے ٹکٹوں کی فروخت کیلئے جاری پوسٹر میں پاکستانی کپتان کی تصویر غائب، شائقین برہم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز
اسلام آ باد(آئی پی ایس )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا جس کیلئے سوشل میڈیا پر پوسٹر جاری کیا گیا۔
آئی سی سی کے پوسٹر میں بھارتی ، سری لنکن، جنوبی افریقی، انگلینڈ اور آسٹریلوی کپتان کی تصویر شامل ہے۔لیکن آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کے ساتھ ایک بار پھرتعصب کا مظاہرہ کیا گیا ، ٹکٹس کی فروخت والے پوسٹر سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی تصویر غائب کردی ۔
آئی سی سی کے اس رویے پر پاکستانی شائقین برہم ہوگئے۔ شائقین کی جانب سے آئی سی سی پر تنقید کی گئی اور اس عمل پر حیرانگی کا اظہار کیا گیا۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آئندہ برس فروری ،مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔دنیا بھر کے کرکٹ شائقین آج سے آن لائن ٹکٹس خرید سکیں گے۔ٹکٹس کی فروخت کی شروعات میں ہی پاکستان اور بھارت کے میچ کے ٹکٹس کی مانگ سب سے زیادہ دیکھنے میں آئی۔
پاکستان اور بھارت کے میچ کے ٹکٹس کی کم سے کم قیمت 1500 سری لنکن روپے مقرر ہے۔ پاک بھارت میچ کی ٹکٹس کے لیے شائقین کو لمبے انتظار کا کہہ دیا گیا۔پاکستان اور بھارت کا میچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 15 فروری کو شیڈولڈ ہے۔
آن لائن ویب سائٹ کے مطابق بھارت میں ہونے والے میچز میں ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 100 بھارتی روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ سری لنکا میں ہونے والے میچز میں کم سے کم ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار سری لنکن روپے مقرر ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیر اعلی پنجاب کا مرکزی بازاروں اور سڑکوں کے درمیان خوبصورت گرین بیلٹس بنانے کا حکم وزیر اعلی پنجاب کا مرکزی بازاروں اور سڑکوں کے درمیان خوبصورت گرین بیلٹس بنانے کا حکم پاکستان نے عدالتی سماعت میں شرکت پر ناروے کے سفیرکو دفتر خارجہ طلب کرلیا بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید اپنے دور کے فرعون تھے: بلاول بھٹو زرداری ریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو آج سزا ہوئی،قانون سب کیلئے برابر ہے، عطا تارڑ پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق عدالتی حکم کے بعد یو ٹیوبر عادل راجہ نے بریگیڈئیر (ر) راشد نصیر کو بدنام کرنے کا الزام تسلیم کرلیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم